آک لینڈ،لندن:کرک اگین رپورٹ
کیویز کے سنٹرل کنٹریکٹ،پاکستان کے چوتھے کھلاڑی حسن علی بھی باہر،اہم خبریں۔نیوزی لینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دے دیا ہے۔ٹیسٹ ہیرو اعجاز پٹیل کو ان پلیئرز میں شامل کیا گیا ہے ،جن کو سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ کی آفر کی گئی ہے۔جمی نیشام کو نکال دیا گیا ہے۔مچل بریسویل کو تاریخ میں پہلی بار کنٹریکٹ آفر کیا گیا ہے۔ان کے ساتھ ڈیون کونوے،گرینڈ ڈی ہوم،ٹرینٹ بولٹ،ٹام بلنڈل،مارٹن گپٹل،میٹ ہنری،لکی فرگوسن،کیل جامسین،ٹام لیتھم،ڈیرل مچل،ہنری نکولس،مچل سینٹنر،گلین فلپس،ٹم سائوتھی،ایش سودھی،نیل ویگنار،کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں۔
پاکستان کے 3 بڑے کھلاڑی کائونٹی میچ سے باہر،رضوان کے بارے میں افسوسناک خبر
ایسا لگتا ہے کہ کپتان بننے کے بعد بین سٹوکس مچل اٹھے ہیں،انگلش کائونٹی کے گزشتہ رائونڈ کے میچ میں انہوں نے ریکارڈ چھکوں کے ساتھ تیز اننگ کھیلی تھی،یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے جمعرات کو ڈرہم کے لئے 82 رنزکی ایک اور دھواں دھار اننگ کھیلی۔
بسمعہ معروف کی بیٹی کا داخلہ کامن ویلتھ گیمز ویلج میں بند
انگلش کائونٹی میں جمعرات کو شروع ہونے والے رائونڈ میچز سے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی کو باہر بٹھادیا گیا ہے۔ایک روز قبل محمد عامر،شاہین آفریدی اور محمد رضوان کے نہ کھیلنے کی خبر دی تھی لیکن جمعرات کو میچ کے آغاز سے قبل لنکا شائر نے حسن علی کو بنچ پر بٹھادیا ہے،وجہ یہی بتائی گئی ہے کہ انہیں آرام دیا گیا ہے۔لیڈز میں ان کی ٹیم کا یارک شائر سے مقابلہ ہے،جہاں حارث رئوف کھیل رہے ہیں۔لنکا شائر نے 3 وکٹ پر 288 رنزکئے،حارث رئوف کو19 اوورز کرنے پڑے۔62 رنزکے عوض ایک ہی کامیابی ملی ہے۔ایک اور کائونٹی میچ میں حسیب حمید نے سنچری اسکور کی ہے۔