گالے،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image
گالے ٹیسٹ کے پہلے روز 13 وکٹیں اڑگئیں،اسپنرزکاراج۔گالے ٹیسٹ کا پہلا روز اسپنرز کے نام رہا۔میزبان ٹیم پہلے روز پہلی ہی اننگ میں کم اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔جواب میں کینگروز کی 3 وکٹیں ضرور گری ہیں لیکن اسکوربنانے کی امیدیں باقی ہیں۔دن بھر کے 84 اوورز کے کھیل میں 13 وکٹیں گریں۔300 سے زائد اسکور بھی بن گئے۔
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئبن شپ کے سلسہ میں سری لنکا اور آسٹریلیا کی 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگیا ہے۔بدھ کو گالے ٹیسٹ میں شروعات تھیں۔سری لنکا ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 59 اوورز میں 212 رنزبناکر آئوٹ ہوگیا،59 میں سے 38 اوورز اسپنرز نے کئے،اس کا فائدہ بھی رہا۔ نیتھن لائن نے 25 اوورز میں 90 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔مچل سویپسن نے13 اوورز میں 55 رنز کے عوض 3 آئوٹ کئے۔مچل سٹارک اور پیٹ کمنز کو ایک ایک وکٹ ملی۔سری لنکا کے نروشن ڈکویلا 58 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔
رمیز راجہ میڈیا پرپھر برہم،سخت انداز میں سنادیں،اہم انکشافات
جواب میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ اسپن ٹریک پر بھرپور فائٹ کررہے ہیں۔وہ 47 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 25 اور مارنوس لبوشین 13 کر کے گئے۔ سٹون سمتھ یوں بدقسمت رہے کہ 6 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر98 اسکور کرلئے ہیں۔سری لنکا کے رمیش مینڈس 2 وکٹ لے چکے ہیں۔