گال،کرک اگین رپورٹ
گال میں پاکستان اورسری لنکا کے درمیان 2 میچزکی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اتوار 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ میچ ڈرا ہوسکتا ہے۔اس کے لئے پہلے موسم کا جائزہ لینا ہوگا،اتوار اور ہیر کو صاف موسم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن باقی 3 ایام میں بارش کی پیش گوئی ہے۔
دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہورہا،بریکنگ نیوز
گال کی ایک پہچان ہے۔بارش،دھوپ،بادل اور موسم کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے۔اس کے باوجود ایک دلچسپ حقیقت موجود ہے اور وہ یہ کہ یہاں میچز اتنی آسانی کے ساتھ ڈرا نہیں ہوتے ہیں۔
آخری بار ڈرا میچ 9 برس قبل کھیلا گیا تھا۔2013 کے بعد یہاں کھیلا گیا ہر میچ فیصلہ کن رہا ہے۔پاکستان اس سے فائدہ اٹھاکر یہ میچ جیتے تو یہاں مسلسل 3 فتوحات رقم کرنے والا دنیا کا دوسرا بیرونی ملک بنے گا۔اس سے قبل انگلینڈ یہاں 3 ٹیسٹ مسلسل جیتنے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
پاکستان نے 2015 کے آخری دورہ سری لنکا میں گال میں جیتا تھا۔2022 میں اب پہلا ٹیسٹ بھی جیتا ہے۔اگلے میچ میں تیسری فتح کی امید کی جاسکتی ہے۔