راولپنڈی،دبئی:کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان جیتے گا۔ایشیا کپ میں بھارت کی شکست پر شعیب اختر کہتے ہیں کہ بھارتی سلیکشن کنفیوزڈ ہے۔کیا کھلانا چاہتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی جیت میں نواز کے بغیر قوم کو یہ جیت نہیں نوازی جاتی۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ وکٹ سے گھاس اڑادی گئی تھی،ویسے دیکھنے کی با ت یہ بھی ہے کہ بھارتی رک کر نہیں کھیلے۔اس نے اپنی پکڑائی اس لئے دی کہ اس نے 200 اسکور نہیں بنائے۔یہ وکٹ 200 پلس کی تھی۔پاکستان نے کم بیک کیا ہے۔نواز نے بیٹنگ میں میچ نکال کردیا،اس کے 42 رنز نے رضوان کو بھی حوصلہ دیا ہے۔
ہاکستان کی جیت کا جشن،لندن کی سڑکوں پر دلچسپ نظارے
شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان نے نواز کو اوپر بھیج کر اچھا فیصلہ کیا۔شعیب اختر نے بھارتی فینز کو کہا ہے کہ اطمینان رکھیں،حوصلہ رکھیں،ایک تو آپ ایک میچ جیت کیا جائیں،چھلانگیں مارنا شروع کردیتے ہیں،ہارتے ہو تو پھر گرجاتے ہو۔حوصلہ کرو۔فائنل میں آئو۔ہم نے اتوار کا انتظار کرنا ہے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو فائنل کھیلنا چاہئے لیکن یاد رکھیں کہ افغانستان پاکستان یا بھارت میں سے کسی ایک کے ساتھ ہاتھ کرسکتا ہے،خیال کرنا ہوگا۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت اپنے اگلےدونوں میچز جیتیں،ہمارا خون جب تک خشک نہ ہوجائے تو اس وقت تک پاکستان ہندوستان کو لڑتے رہنا چاہئے۔
پورا ہندوستان آج پاکستان کی جیت چاہتا ہے،شعیب اختر کا دعویٰ
اتوار کو پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت مقابلہ کے بعد 5 وکٹ سے جیت اپنے نام کی ہے۔سپر فور میں اب سری لنکا اور پاکستان کے 2،2 پوائنٹس ہیں۔چاروں ٹیموں کے 2،2 میچز باقی ہیں۔