| | | | |

یو اے ای ٹی 20 لیگ کو چار چاند لگ گئے،اہم ملاقات

دبئی،میڈیا ریلیز

یو اے ای ٹی 20 لیگ کو چار چاند لگ گئے،اہم ملاقات۔

ایمریٹس کرکٹ کے چیئرمین شیخ نہیان مبارک النہیان کی لانسر کیپٹل کے چیئرمین اورم گلیزر اور جی ایم آر گروپ کے چیئرمین کرن کمار گراندھی سے دبئی میں ملاقات ہوئی ہے۔

و  T20  یو اے ای T20 لیگ کےچیئرمین ا امارات کرکٹ بورڈکے وائس چیئرمین خالد الزرونی اور ایمریٹس کرکٹ کے سیکرٹری جنرل مبشر عثمانی کے ساتھ دبئی ایکسپو کا دورہ کیا . انہوں نے امریکہ اور ہندوستان سمیت دیگرپویلینز کا وزٹ کیا اور پورے سیٹ اپ سے بہت متاثر ہوئے اس دورے کے دوران انہوں نے امارات کرکٹ بورڈکے چیئرمین  شیخ نہیان مبارک النہیان سے ملاقات بھی کی ۔

یو اے ای T20 لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ خالد الزرونی نے اس موقع پر کہا؛ “ہمیں مسٹر اورم گلیزر اور ان کے ساتھیوں کا دبئی میں خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ کرن کمار سے مل کر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے جو اب اپنا زیادہ تر وقت دبئی میں گزارتے ہے۔ خالد الزرونی کا کہنا تھا کہ ایکسپو 2020کا مختصر دورہ اور ہز ہائینس کے ساتھ ملاقات بہت ہی خوش آئند اور اعزاز کی بات ہے۔

امارات بورڈ کے ڈاکٹر طیب کمالی،  بورڈ کے ممبر اور  سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے کہا؛ “واقعی، ایوی گلیزر اور کرن کمار دونوں سے مل کر خوشی ہوئی۔””ہم خاص طور پر یو اے ای T20 لیگ کے لیے اپنے مشترکہ وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں اورلیگ کے ٹیم مالکان کے جذبے اور عزم کے ساتھ، افتتاحی سیزن دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوگا جو دنیائے کرکٹ میں اپنی پہچان بنائے گا۔

یاد رہے کہ یو اے ای  لیگ ایک پیشہ ور فرنچائز پر مبنی T20 فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں شامل ہورہی ہیں اور اس ایونٹ میں 34میچز کھیلے جائیں گے لیگ رواں سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *