کرک اگین رپورٹ۔کرکٹ کی 10 تازہ ترین خبریں،بھارت پاکستان کے سامنے سرنگوں،ریٹائرمنٹ اور ٹی 20 ایونٹ شیڈول۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کی وجہ سے بھارت آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ2025 کی میزبانی میں سری لنکا کو شامل کرنے پر مجبور ہوگیا۔پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا۔یہی نہیں ایک سیمی فائنل اور فائنل کے آگے میزبانی میں کولمبو کی آپشن بھی رکھی گئی ہے۔پاکستان 12 برس بعد خواتین میگا ایونٹ کھیلے گا۔اس سے قبل بھارت نے اپنے 6 وینیوز کا اعلان کیا تھا لیکن اب سری لنکا شامل ہوا ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف کرکٹ سیریز میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر لاہور پولیس ۔ پاک فوج ۔ رینجرز اور دیگر اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کے شیڈول و تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور سنٹرل کنٹریکٹ پر کامُ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز اور دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لازمی کھیلیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہو گی۔ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹرز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے آئندہ کرکٹ سیریز کے بارے بریفنگ دی۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد ۔ مینجر نوید اکرم چیمہ۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹرز عاقب جاوید اور کپتان سلمان آغا نے اجلاس میں شرکت کی۔
آسٹریلیا کے گلین میکسویل کے بعد جنوبی افریقا کے ہنرک کلاسین نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اسی ماہ سے وائٹ بال کھلاڑیوں کا گروپ بناکر ان کے ٹریننگ سیشن رکھے گا۔
شعیب اختر نے نعمان نیاز کے نوٹس کو بے کار قرار دے کر قانونی وکیل کا نام جاری کرکے کیس لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
انگلینڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کرے گا،مقامات اور تاریخ کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارت اے اور انگلینڈ لائنز کا 4 روزہ میچ ڈرا ہوگیا ہے۔
آئی پی ایل 2025 کا فائنل کل 3 جون کو رئل چیلنجرز بنگلورو اور پنجاب کنگز کے درمیان ہوگا۔
انگلینڈ کے شعیب بشیر نے سمرسیٹ کائونٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔