ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی۔دوسرا ٹیسٹ،ملتان میں سپن پچ نے پہلی ہی روز دونوں ٹیموں کو نچادیا،ویسٹ انڈیزپہلی اننگ جیت گیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان ٹیسٹ،بائولرز کی گھن گھرج میں سکورز بہہ گئے، ویسٹ انڈیز کے 163 کے جواب میں پاکستان 154 پرآؤٹ۔مہمان ٹیم نے پہلی اننگ جیت لی،اسپن ٹریک پر پہلے روز 20 وکٹیں اڑگئیں،ٹیسٹ کرکٹ ون ڈے فارمیٹ سے بھی تیز ہوگئی ہے۔
دن بھر میں مجموعی طور پر 40 وکٹیں گریں،ویسٹ انڈیز 163 جبکہ پاکستانی ٹیم 154 پر پویلین لوٹ گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55 ، پاکستانی سائیڈ سے محمد رضوان 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز دن بھر وکٹیں گرتی رہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی ابتدائی سات وکٹیں 38 کے سکور پر گرگئیں، مہمان ٹیم کے چار کھلاڑی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جبکہ 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، نویں اور دسویں وکٹ کی شراکت میں مجموعی طور پر 41 اور 68 سکور بنے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55، کیمار روچ 25، کیوم ہوج نے 21 رنز بنائے جبکہ جومیل وارکین 36 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پوری ٹیم 1۔41 اورز میں 163 سکور پر پویلین لوٹ گئی۔نعمان علی نے 41 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ساجد خان نے 2 آئوٹ کئے۔
موتی کے موتیوں نےملتان سٹیڈیم میں سیشن 3 گھنٹے میں تبدیل کروادیا،ویسٹ انڈیز آئوٹ
ویسٹ انڈیز ٹیم کھیل میں واپس آئی، اور تباہ کن باولنگ کا نمونہ پیش کیا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگ کا آغاز کیا تو اوپننگ جوڑی ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہوئی، 22 رنز پر محمد ہریرہ روچ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، 3 رنز کے اضافے کے بعد بابر اعظم 1 اور کپتان شان مسعود 15 رنز بناکر بالترتیب موتی اور روچ کی گیندوں پر بولڈ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کو چوتھا نقصان کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا، گداکیش موتی کی گیند پر اتھینزے نے ان کو کیچ آؤٹ کیا، وہ صرف 16 رنز بناسکے۔پانچویں وکٹ کی شراکت داری میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68 رنز جوڑے، سعود شکیل 32 رنز بناکر وارکین کی گیند پر روچ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ 130کے مجموعی سکور پر 2 وکٹیں گریں، محمد رضوان 49 اور نعمان علی بنا کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ دونوں کی وکٹ واریکین کے حصے میں آئی۔
سلمان علی آغا 9 رنز بنا پائے اور موتی کی جبکہ ابرار احمد 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور واریکین کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے۔آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز کاشف علی تھے، جنہیں سنکلئیر اور املاچ نے رن آؤٹ کیا، جبکہ ساجد خان 16 پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی ٹیم 47 اوورز میں 154 رنز بناسکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سےواریکیننے 43 رنز دے کر 4، گداکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔