ملتان انٹر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔موتی کے موتیوں نےملتان سٹیڈیم میں سیشن 3 گھنٹے میں تبدیل کروادیا،ویسٹ انڈیز آئوٹ،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ جومیل واریکن اور موتی نے پہلے ٹیسٹ کا پہلا سیشن 3 گھنٹے کا ریکارڈ کروادیا۔ساتھ میں سلمان علی آغا بھی مل گئے۔ویسٹ انڈیز جہاں 54 پر 8 اور 95 پر 9 وکٹ گنواچکا تھا ،ایسے میں مذکورہ پلیرز نے 10 ویں وکٹ پر 68 رنزکی شراکت بناکر سیشن اڑھائی گھنٹے سے 3 گھنٹے میں بدل دیا۔12 بجے 9 کھلاڑی ہی آئوٹ تھے۔رولز کے مطابق 30 منٹ تک انتظار کرنا تھا۔اتفاق سے 29 ویں منٹ،مطلب ہر حال میں لنچ سے قبل کے آخری اوور میں پاکستان نے وکٹ لے لی۔
پاکسستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سریز۔ دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں پاکستانی بائولرز کا راج، ویسٹ انڈیز 163 پر آؤٹ،نعمان علی کی 6 وکٹیں۔پوری ٹیم 1۔41 اورز میں 163 سکور پر سمٹ گئی، 4 بلے باز بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ 3 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی 55، کیمار روچ 25، کیوم ہوج 21 کے ساتھ ٹاپ سکورر بنے اور جبکہ جومیل وارکین 36 پر ناٹ آؤٹ رہے، نعمان علی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی سپنر بن گئے۔
محمد ہریرہ کے سر پر بال لگ گئی،باہر،تازہ ترین معائنہ اپ ڈیٹ
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پاکستان ویسٹ انڈٰز ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز میزبان بائولرز کا سامنا نہ کرسکےا ور کھانے کے وقفے تک پہلی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی پوری 163 پر پویلین لوٹ گئی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ویسٹ انڈیز کو بھاری پڑا، ڈیبیو کرنے والے کاشف علی نے اپنے پہلے سپیل میں میکائل لوئس کو 8 کے مجموعی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا، جو اس 4 کے انفردی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے عامر جانگو تھے جہنوں نے اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغاز کیا، اور بنا کوئی رنز بنائے ساجد خان کا شکار بنے۔کپتان کریگ بریتھویٹ نے کچھ مزاحمت کی، لیکن ان نعمان علی کے سامنے ان کی ایک نے چلی اور 32 کے مجموعی سکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، وہ 9 رنز بنا سکے۔الیکس اتھنزے بنا کو ئی سکور بنائے ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔38 کے مجموعی سکور نعمان علی نے پنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنےو الے پانچویں پاکستانی ہیں، اس سے قبل وسیم اکرم نے 2 مرتبہ، عبدالرزاق اور نسیم شاہ نے 1-1 مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں جسٹن گریوز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلئیر شامل تھے۔ ان کی ہیٹ ٹرک میں 2 کیچ آؤٹ اور ایک ایل بی ڈبلیو آؤٹ شامل تھا۔ ملتان کرکٹ سٹیڈٰم میں یہ ریکارڈ پہلی مرتبہ بنا۔
آٹھویں وکٹ 54 کے مجموعی سکور پر گری، جب ابرار احمد نے کیوم ہوج کو 21 کے ذاتی سکور پر محمد ہریرہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔54سکور پر 8 وکٹیں گرنے بعد ایسا لگتا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا مجمموعہ بمشکل ہی ٹرپل فگر میں داخل ہوگا لیکن ٹیل اینڈرز نے سکور کارڈ کو سست روی سے آگے بڑھایا۔9ویں وکٹ کی شراکت داری میں 41 رن بنے، 95 کے مجموعی سکور پر کیمار روچ 25 رن سکور کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
جومیل وارکین نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے وکٹ کی چاروں جانب پریشر شارٹس کھیلیں جبکہ گداکیش موتی نے 4 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کرئیر کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔آخری وکٹ کی شراکت داری میں 68 سکور بنے، کرئیر کی پہلی نصف سنچری بنانے والے گدا کیش موتی کو نعمان علی نے 55 کے ذاتی سکور پر بولڈ آؤٹ کردیا، جبکہ جومیل وارکین 36 پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے41 رنز دے کر 6، ساجد خان 2، جبکہ کاشف علی اور محمد ابرار نے 1-1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔