| | | | | | | |

پاکستان کے 3 دورے،ہیری بروک بھارتی منڈی میں بھاری قیمت میں فروخت،ولیمسن سستے ہوگئے

نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے 3 دورے،ہیری بروک بھارتی منڈی میں بھاری قیمت میں فروخت،ولیمسن سستے ہوگئے۔دورہ پاکستان ہی نہیں ،بلکہ پاکستان کے 3 دوروں نے انہیں ملین  ایئر بنادیا ہے۔یری بروک نے پی ایس ایل،ٹی 20 اور ٹیسٹ دوروں میں بلے سے کیا  دکھایا ہے کہ بھارتی منڈی میں  ان کی بڑی بولی لوگی ہے۔پی ایس ایل کے 8 میچزمیں 264 اسکور کئے تھے۔6 ٹی 20 میچز میں پاکستان کے دورے میں 238 رنزبنائے اور اب ٹیسٹ دورے کے 3 میچزکی 5 اننگز میں 462 رنزبنائے تھے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کنے والے انگلینڈ کے ہیری بروک سوا تیرہ کروڑ بھارتی روپے میں خریدے گئے ہیں،سن رائزرزحیدرآباد نے انہیں لیا ہے۔نیوزی لینڈ کے محدود اوورز سائیڈ کپتان کین ولیمسن کے ریٹ گرگئے ہیں،وہ گزشتہ سیزن میں 16 کروڑ تک تھے،اب انہیں گجرات ٹائٹنز نے صرف2 کروڑ بھارتی روپے میں لیا ہے۔

اجنکا رہانے کو چنائی سپر کنگز نے50 لاکھ بھارتی روپے میں خریداہے۔آئی پی ایل 2023 کے لئے بولی کے پہلے فیزمین جوئے روٹ اور ریلی روسو کو کسی نے نہیں خریداہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *