کولکتہ۔کرک اگین رپورٹ۔تیسرا ٹی 20،انگلینڈ کا پلٹ کر بھارت پر وار،سیریز جیتنے سے روک دیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ نے اس ٹی 20 سیریز کو زندہ رکھنے کے لیے بھارت کو دو میچ ہارنے کے بعد تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 26 رنز سے ہراکر 5 میچز کی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کو 2-1 کر دیا۔
انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 171 رنزبنائے۔بین ڈکٹ نے 51 اور لونگسٹن نے43 رنزبنائے۔چکرورتھی کی 24 رنزکے عوض 5 وکٹیں بہترین بات تھی لیکن آگے جاکر بے اثر ہوئی۔
ہاردک پابڈیا کے 40 رنزکے علاوہ پوری بھارتی بیٹنگ لائن دبائو میں کھیلی۔20 اوورز میں 9 وکٹ پر 145 رنز تک محدود رہی،اس کی وجہ اوور ٹون کے 4 اوورز میں 24 رنزکے عوض 3 وکٹیں اور عادل رشید کے 4 اوورز میں صرف 15 اور ایک وکٹ تھے کہ بھارتی اسکور نہ کرسکے۔