ٹیسٹ میچ 5 کی بجائے 6 روزہ،رواں صدی میں تیسری بار ایسا ہونے والا
ٹیسٹ میچ 5 کی بجائے 6 روزہ،رواں صدی میں تیسری بار ایسا ہونے والا۔رواں صدی میں ٹیسٹ کرکٹ تاریخ کا تیسرا ایسا ٹیسٹ میچ شیڈول ہونے جارہاہے،اس میں آرام کا دن رکھا گیا ہے۔سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف اگلے ماہ 2 ٹیسٹ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 18 ستمبر سے 23 ستمبر تک گالے میں ہے۔اس میں21 ستمبر کو ریسٹ ڈے ہوگا،اس کی وجہ سری لنک کے صدارتی الیکشن ہیں۔دوسرا ٹیسٹ معمول کے مطابق 5 روزہ ہوگا جو 26 سے 30 ستمبر کو ہوگا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر آخری آرام کا دن 2008 میں آیا تھا،سری لنکا بھی شامل تھا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تو میرپور میں پہلا ٹیسٹ 26 سے 31 دسمبر تک شیڈول تھا، پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے 29 دسمبر کو آرام کے دن کے طور پر مختص کیا گیا تھا۔
سری لنکا نے 2001 میں کولمبو میں زمبابوے کے خلاف جو میچ کھیلا تھا، اس میں آرام کا دن تھا۔پویا (پورے چاند) کی چھٹی طے شدہ میچ کے دنوں میں آئی تھی۔ پہلے تین دن 27، 28 اور 29 دسمبر کو کھیلے گئے اس کے بعد 30 دسمبر کو آرام کا دن تھا۔ سری لنکا نے میچ کے چوتھے دن 31 دسمبر کو اننگز کی فتح حاصل کی۔