لندن،کرک اگین رپورٹ
شان مسعود اور مکی آرتھر آمنے سامنے،پاکستانی اوپنر دغادے گئے۔انگلینڈ میں شان مسعود اور ان کی کائونٹی ہیڈکوچ مکی آرتھر کے راستے ڈرامائی انداز میں جدا ہوگئے ہیں۔اس سال شان مسعود کو ڈربی شائر کائونٹی کے لئے معاہدہ کرانے میں اہم کردار اداکرنے والے مکی آرتھر بھئ بے بس ہوگئے۔شان مسعود نے اپنی کائونٹی کی جانب سے اگلے سیزن کی پیشکش اور معاہدہ کو ٹھکرادیا ہے،ایسے وقت میں کہ جب وہ پاکستانی ٹیم میں مستقل جگہ بنانہیں پارہے ہیں۔گزشتہ 9 ماہ سے سلیکٹ ہوتے ہیں۔پھر بنچز پر بٹھا کر باہر کردیئے جاتے ہیں۔حال ہی میں سری لنکا میں کائونٹی سے بلواکر نہیں کھلایا گیا،وہ واپس انگلینڈ جاکر کنٹریکٹ پورا کرنے میں لگے ہیں۔
اس سال کائونٹی کے لئے 1774 اسکور،سسکیس کے خلاف 239 رنزکی اننگ سمیت متعدد ڈبل سنچریز نے شان مسعود کا قد بڑھادیا،یہی وجہ ہے کہ ایک اور کائونٹی نے ان کی بڑی قیمت لگادی ہے۔شان مسعود نے دوسری کائونٹی سے معاہدہ کی تیاری کرلی ہے۔ڈربی شائر کلب کئی مہینوں سے ایک توسیعی معاہدے کے حوالے سے 32 سالہ نوجوان کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور نمایاں طور پر بہتر پیشکش کے باوجود مسعود نے دوسری کاؤنٹی میں جانے کا انتخاب کیا ہے۔
کرکٹ رائونڈ اپ،شان مسعود کا جھوٹی خبر پر رد عمل،کیوی ٹیم کی بیٹنگ،بھارتی کوچ چھوڑ گئے
مکی آرتھر کہتے ہیں کہ معاہدے کی تجدید کلب کے لیے اس کی کارکردگی کا اقرار تھا، لیکن بالآخر ہم اس پیشکش سے میل نہیں کھا سکے۔ دوسری کاؤنٹی نے شان کو لانے کے لیے اپنا ریٹ بڑھادیا اور ایک کھلاڑی کو کھونا مایوس کن ہے، میں اور کلب میں موجود ہر شخص اس کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
شان مسعود نے کہامیں مکی اور اس کے ناقابل یقین کوچنگ عملے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اب تک ڈریسنگ روم کا ماحول اور اعلیٰ ترین معیار اور پرفارمنس کا کلچر بنانے کے لیے جو کوشش کی ہے وہ ناقابل یقین ہے۔
شان مسعود کے نئے معاہدے اور نئی اڑان کی تفصیلات آنے کو ہیں۔