دبئی،پی سی بی پریس ریلیز،کرک اگین رپورٹ
قومی اسکواڈ آج دبئی میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔ٹریننگ سیشن شام 6 سے 9 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔قومی اسکواڈ بدھ کو کل جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ ابوظہبی میں کھیلا جائے گا ۔ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا ۔گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے،اس کے بعد ٹیم اتوار 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف ایکشن میں ہوگی،اس لئے خیال ہے کہ سینئرز اورجونیئر کا کمبی نیشن سیٹ ہوگا۔اوپنرز محمد رضوان کے ساتھ بابر اعظم آئیں گے۔ون ڈائون پوزیشن پر فخرزمان اور ان کے بعد سینئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کا نمبر ہوگا۔چھٹے نمبر پر آصف علی ہونگے تو اگلے 2 نمبرز حسن علی اور شاداب خان کے لئے خاص ہونگے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بہت بڑی جنگ،بنگلہ دیش اخراج کے کتنے بڑے خطرے میں،ممکنہ آپشنز
قومی ٹیم کی پیس اٹیک کو از سر نو دیکھنے کی ضرورت موجود ہے لیکن چونکہ عماد وسیم اسپنر کے طور پر ایکشن میں ہیں تو ان کے بعد شاہین اور حارث کی جگہ بچتی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ٹیم میں تبدیلی کے لئے ایک ہی مقام پر تجربہ ہوگا اور وہ محمد آصف کی پوزیشن ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم اوپننگ کر رہے ہیں جب کہ فخر زمان کو نمبر 3 پر کردیا گیا ہے۔اصل کرکٹ میں اوپننگ کے لئے فخرزمان بنتے ہیں۔ادھر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بعض مقامات پر اوپننگ کرتے ہیں لیکن وہ اس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچ سمیت تمام مقابلوں میں نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔ایک اہم بات یہاں یہ بھی ذکر ہوتی چلے کہ سٹرائیک ریٹ میں بابر اعظم جہاں مشکلات کا شکار ہیں ،وہاں ویرات کوہلی کی بھی یہی پوزیشن ہے۔دیکھنا ہوگا کہ کون سا کپتان بڑے میچ میں اپنی موجودگی ظاہر کرتا ہے۔