چیسٹرلی سٹریٹ۔کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز،پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کا نتیجہ آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا نتیجہ آگیا۔ چیسٹرلی سٹریٹ میں جمعہ اور ہفتے کے درمیانی شب کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 21 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اس نے چھ وکٹ پر 188 رنز بنائے۔ جوس بٹلر نے 59 بالز پر 96 رنز بنائے۔ بدقسمتی سے چار رنز کی کمی سے سنچری نہ بنا سکے ،جب وہ آؤٹ ہوئے تو 8 گیندوں کا کھیل باقی تھا۔ ان کے علاوہ جمی سمتھ نے 38 رنز کیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے 33 رنز دے کے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
جواب میں مہمان ٹیم ایون لیوس کے 39 اور جانسن چارلس کے 18 رنز اور روسٹنگ چیز کے 24 رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرتی نظر آئی لیکن جلد گرنے والی وکٹوں کے سبب اس کی اننگز تک 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 167 رنزکے ساتھ محدود ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈوسن نے چار اوورز میں 20 رنز دے کے 4 وکٹیں حاصل کیں اور وہ کامیاب رہے ۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز تین صفر سے ہار چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کو اس سیریز میں عقیل حسین کی خدمات حاصل نہیں۔ انگلینڈ نے ویزا نہیں دیا۔