شارجہ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا لپ 2022،افغانستان سپر 4 میں ،بنگلہ دیش کو ہرادیا،کرک اگین تجزیہ درست۔کرک اگین کی پیش گوئی درست۔تجزیہ سچ۔پھر ٹاس کے وقت بنگلہ دیشی کپتان کے فیصلے کو خوفناک کہنا درست رہا۔افغانستان نے بنگلہ دیش پر ہاتھ صاف کردیا،اس کے ساتھ ہی ایشیا کپ 2022 گروپ بی سے نمبر ون ٹیم کے طور پر سپر 4 میں جانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
ایشیا کپ،بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر خطرناک فیصلہ
منگل کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان نے اپنے دوسرے حریف بنگلہ دیش پر بھی ہاتھ ساف کردیئے۔شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر جیسے ہی پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا تو کرک اگین نے اس تجزیاتی رپورٹ میں یقین کے ساتھ لکھا تھا کہ بنگلہ دیش کے لئے خوفناک مطلب غلط فیصلہ ہوگیا ہے۔
نتیجہ میں افغانستان بائولنگ اٹیک نے بنگلہ دیش کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر صرف 127 اسکور تک محدود کردیا۔ایک موقع پر ٹاپ آرڈر سمیت 5 کھلاڑی53 پر اڑادیئے تھے۔بعد میں مصدق حسین کے 48 رنزکی بدولت بنگلہ دیشی اننگ 7 وکٹ پر127 رنزکرنے میں کامیاب ہوسکی۔
ایشیا کپ،بنگلہ دیش یا افغانستان،آج کون جیتے گا
افغانستان کی جانب سےمجیب الرحمان نے 16 اور اسپنر راشد خان نے 22 رنز دے کر 3،3 وکٹیں لیں۔
جواب میں افغانستان ٹیم نے ایک منجھی ہوئی ٹیم کی طرح پہلے محتاط اور بعد میں ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا۔آخر میں جارحانہ بیٹنگ کرکے ہدف 19 ویں اوور میں صرف3 وکٹ پر عبور کرلیا۔ابرہیم زردان 42 نے اور نجیب اللہ زردان نے تو سفاک اننگ کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا ،انہوں نے چوکوں،چھکوں کی بارش کردی۔صرف 17 بالز پر 43کی اننگ کھیلی۔6 چھکے لگائے۔دونوں ناقابل شکست رہے۔9 بالز قبل 131 رنز3 وکٹ پر بناکر 7 وکٹ سے میچ جیتا۔
ایشیا کپ 2022،آج بھی پاک،بھارت کی طرح میچ،افغانستان اور بنگلہ دیش میں بڑی جنگ
اس کامیابی کے ساتھ افغانستان گروپ بی سے ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میں داخل ہوگیا ہے۔