ممبئی،کرک اگین رپورٹ
File Photo,icc-cricket
بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈوللکر پھر کپتان بن گئے ہیں۔بھارت میں روڈ سیفٹی سیریز کا سیزن 2 ملک کے محلتف شہروں میں 10 ستمبر سے شروع ہوگا۔بیٹنگ لیجنڈ ٹنڈولکر انڈین لیجنڈز کی کپتانی کریں گے۔
ایونٹ کا فائنل یکم اکتوبر کو کھیلاجائے گا۔روڈی سیفٹی سیریز میں انگلینڈ،آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ،جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے لیجنڈری کھلاڑی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔
ایونٹ کا مقصد ملک میں روڈ سیفٹی کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے۔اس سے قبل پہلا سیزن کا کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا تھا۔سچن ٹنڈولکر کی ٹیم اس بار اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔