شارجہ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہانگ کانگ ٹیم کی ٹھکائی کے بعد اس کے زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ہارے ہوئے دل شکستہ پلیئرز کی ظاہری حالت عیاں تھی۔شروع میں بڑے ہی بوجھل دل اور افسردہ چہروں کے ساتھ وہ قومی پلیئرزکو ملے ،وقت گزرنے کے ساتھ ہانگ کانگ کے کچھ پلیئرز نے خوشی دکھائی ہے۔
جمعہ کو شارجہ میں ایشیا کپ 2022 کے گروپ کا آخری اہم میچ کھیلاگیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرکے 193 کا بڑا مجموعہ سیٹ کیا۔اس کے بعد ہانگ کانگ کو انٹرنیشنل ٹی 20 کرکٹ کے قلیل اسکور 38 رنزپر ڈھیر کرکے رنز کے حساب سے بڑی ٹی 20 جیت رقم کی۔ظاہر ہے کہ یہ ایک ذلت آمیز شکست تھی۔
ایشیا کپ سپر4 کا شیڈول،پاکستان اور بھارت کا پھر سنڈے
میچ کے بعد قومی کھلاڑیوں نے ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا وزٹ کیا۔شاداب خان نے بڑے پیار سے اونچی آواز میں اسلام علیکم بھی کہا لیکن جواب ویسا نہیں تھا۔خیر کھلاڑی گلے بھی ملے۔ہاتھ بھی ملایا۔گرم جوشی کا مظاہرہ بھی کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کے بعد ہانگ کانگ ٹیم کو آٹوگراف کے ساتھ بیٹ اور شرٹ تحفہ میں دی جو بابر اعظم سمیت اکثریتی پلیئرز نے وہاں سائن کی۔ہانگ کانگ کے کھلاڑی اس پر بہت خوش ہوگئے۔آخر میں شاہ نواز دھانی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنائی۔
ہانگ کانگ 38 پر باہر،پاکستان ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچ گیا
ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان نے کوالیفائی کیا ہے۔