کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ کے تحت ملک کا پہلا ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹ شروع ہوگیا ہے،کچھ بھی نہ بدلا،پہلے روز ملتان ،لاہور اور فیصل آباد میں پیسرز کےساتھ اسپنرز ناکام رہے،سنچریز بنیں اور تینوں میچز کا پیٹرن ایک جیسا ہی رہا،تیز پچز،اچھال والی وکٹ کا شور بس شور میں ہی رہ گیا۔
پاکستان میں ملک کا سب سے بڑا ایونٹ فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی شروع ہوگیا ہے،6 ٹیموں کے 3 میچز میں اگر یہ کہا جائے کہ بائولرز کا راج رہا ہے تو غلط نہیں ہوگا،ہر جانب سے ہٹرز کی اچھی خبریں ملی ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی 2021-22 کا آغاز جمعرات 20 اکتوبر کو ہوا۔فیصل آباد میں شروع ہونے والے پہلے میچ میں پہلے روز کے خاتمہ پربلوچستان نے سندھ کے خلاف 4 وکٹ پر 253 رنزبنائے۔اننگ کی خاص بات ٹیسٹ کرکٹر عمران بٹ کی سنچری تھی۔وہ 104 کرگئے۔ان کے ساتھ اوپنر آنے والے امام الحق بد قسمت رہے اور نروس نائیٹیز میں ڈوب گئے وہ 97 کر سکے۔دونوں نے 194 رنزکی شراکت قائم کی۔
ورلڈ ٹی 20،نمیبیا نے بهی کامیابی رجسٹرڈ کروادی
ملتان میں ہونے والے دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کے خلاف ابتدائی روز3 وکٹ پر 289 اسکور کئے۔ٹیسٹ کرکٹر عابسد علی نے بھی سنچری کی،وہ 132 کرنے میں کامیاب ہوئےیہاں 100 رنزکی شراکت بنی۔محمد عباس 14 اوورز میں 43 رنز دے کر ایک وکٹ لے سکے۔
لاہور میں تیسرے میچ میں کے پی کے نےناردرن کے خلاف5 وکٹ پر 240 رنزبنائے،یہاں صاحبزادہ فرحان،اسرا اللہ اورافتخار نے ففٹیز کیں۔عثمان شنواری اور نعمان علی بائولنگ میں ناکام گئے۔