دبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر،سابق کوچ وقار یونس کو پاک،انڈیا میچ ،اس کی سنسنی خیزی اور تیزی نے سب کچھ بھلادیا،ان کی فیملی نے ان کو خوبصورت پھول بھیج کرسب یاد کروایا ہے،اس کااظہار وقار یونس نے کھل کرکیا ہے۔
سوشل میڈیا کی ٹوئٹر ویب پر وقار یونس نے لکھا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے گزشتہ روز کے میچ کے حوالہ سے میں بہت زیادہ پرجوش تھا۔میں مکمل طور پر بھول گیا کہ گزشتہ روز آسٹریلیا میں فادر ڈے تھا۔میں نے اس روز 2 تحفے وصول کئے ہیں۔پہلا تحفہ پاکستا کی بھارت کے خلاف جیت کا ۔دوسرا تحفہ یہ خوبصورت پھول جو میری فیملی نے مجھے بھیجے ہیں۔یہ میری خوبصورت بیٹیوں نے کیا۔
ہمارا خون خشک ہونے تک پاکستان بھارت کو لڑتے رہنا چاہئے،شعیب اختر
وقار یونس کمنٹری کے لئے دبئی میں ہیں۔انہوں نے بھی اس میں حصہ لیا تھا۔پاکستان نے سپر 4 میں بھارت کے خلاف 5 وکٹ کی سنسنی خیز جیت رقم کی۔محمد نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔