دبئی،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2022 میں مسلسل دوسری شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرماکے اس دعوے پر کہ تسلی رکھی،اب بھی پاک،بھارت فائنل ہوسکتا ہے۔بھارت میں خوب شور ہے،اس لئے کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد نے اسے جھوٹی تسلی دینا کہا ہے اور یہ بھی کہ جس کپتان کو یہ تک علم نہ ہوکہ بھارت اور پاکستان کا فائنل کسی صورت ممکن نہیں،وہ کیا ایشیا کپ جیتے گا۔
ادھربھارت کی سری لنکا کےہاتھوں شکست کے بعد بھارتی فینز بہت افسردہ اور غصہ میں ہیں۔سوشل میڈیا ویٹ ٹوئٹر پر صحافی سہیل عمران نےایک ویڈیو شیئر کی ہے،جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ بھارتی خاتون فین کس قدر غصہ میں ہیں،انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں آکر آئندہ بھارت کا میچ نہیں دیکھیں گی۔
ایشیا کپ،بھارتی ٹیم کس سے خوفزدہ،پاکستان کے لئے کوئی شرارت ہوسکتی یا نہیں
سابق بھارتی لیگ اسپنر ہربھجن سنگھ کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم میں سلیکشن ایشو،کپتان اور کوچ کی پلاننگ میں فقدان دکھائی دیتا ہے۔ بھارتی بیٹر چتشور ہجارا نے کہا ہے کہ بھارت کو 6 سے 15 اوورز تک بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے۔