| | | | |

ایشیا کپ فائنل،ٹاس پاکستان کا،فائنل جیتنے کی امیدیں روشن

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور سری لنکا کرکٹ ٹیموں کے مابین صف بندی ہوگئی ہے۔ایشیا کپ 2022 کا فائنل ہونے کو ہے۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ فینز کا جنون  عروج پر ہے۔دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ آج کون چیمپئن بن سکتا ہے۔

ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر حسب توقع پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہوئی ہیں۔شاداب خان اور محمد حسنین کی واسپی ہوئی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا مجموعی طور پر چوتھا ایشیا کپ فائنل کھیل رہے ہیں۔آج کے فائنل سے قبل سوئنگ کے سلطان وسیم اکر م نے  حارث رئوف اور نسیم شاہ کے ساتھ حسن علی کو ٹپس دیں۔وقار یونس بھی پیش پیش تھے۔

سری لنکا کے خلاف فائنل، قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی پلیئنگ الیون میں واپسی ۔پاکستان کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ۔خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز فائنل الیون میں شاملشاداب خان، نسیم شاہ ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *