کراچی،کرک اگین رپورٹ
سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی اور ان کے لئے ایک قسم کے فنڈز ریزنگ کے لئے پاکستان کے کھلاڑی کل پہلے ٹی 20 میچ میں ایک خاص قسم کی جرسی پہنیں گے،اس بات کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا ہے۔ساتھ میں پاکستان اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے مختصر پیغامات جاری کئے ہیں جو صرف اور صرف فینز کے نام ہیں۔
پاکستانی پیسر نسیم شاہ کہتے ہیں کہ کل ایک اہم میچ ہے۔سیلاب زدگان کے لئے ہمیں رقم اکٹھی کرنی ہے۔کرکٹ فینز زیادہ سے زیادہ گرائونڈ میں آئیں۔میچ کو دیکھیں،ہم بھی بہتر کھیل کے ساتھ اس میچ کی آمدنی کو متاثرہ افراد کے لئے وقف کریں گے۔
پاکستان کی ورلڈ ٹی 20 کٹ میں کیا مسئلہ،بابر کسے خاموش کروارہے
انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان کا بڑا علاقہ سیلاب سےمتاثر ہے۔کئی ملین لوگ کھلےآسمان کے نیچے ہیں،یہ وقت ہے کہ ہم ان کا سوچیں اور اس میں کردار ادا کریں۔ہم بہترین کھیل کے ساتھ اس میں شریک ہونگے۔ہم اعلیٰ اور کوالٹی کرکٹ کھیلیں گے۔پاکستانی فینز اسٹیڈیم کو بھردیں،تاکہ اچھا پیغام جائے،زیادہ سے زیادہ آمدنی ہو،اس سے سیلاب سے متاثر افراد کی مدد ہو۔
پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان 7 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ منگل 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔
کراچی میں نیاریکارڈ،رواں صدی کی پیدائش کا پہلا انگلش کرکٹر کون بننے جارہا