| | | | | |

پاکستان کی ورلڈ ٹی 20 کٹ میں کیا مسئلہ،بابر کسے خاموش کروارہے

کراچی،لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی 20 کے لئے نئی کٹ جاری کردی،تھنڈر کٹس کے کلر اور چہرے ویڈیو مین نمایاں ہیں۔پی سی بی نے اس کا پرچار خود سے ویڈیو میں کیا ہے اور اسے چلایا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کٹس کا کلر تیزسبز ہے۔یہ ایک اچھی کوشش ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے کرکٹ فینز کی آرا کا آنا ضروری ہے۔سوشل میڈیا پر اسے مختلف رنگ سے دیکھا جارہا ہے

کراچی میں نیاریکارڈ،رواں صدی کی پیدائش کا پہلا انگلش کرکٹر کون بننے جارہا

ویڈیو میں قومی کرکٹرز میں سے کپتان بابر اعظم،پیسر نسیم شاہ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔خواتین کرکٹرز بھی ہیں۔سوال یہ ہے کہ پاکستان کے باقی کھلاڑی کہاں ہیں اور اہم بات یہ بھی ہے کہ بابر اعظم ہونٹوں پر انگلی رکھ کر خاموشی کا اشارہ کسے کررہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ ویڈیو انگلینڈ سیریز شروع ہونے سے قبل جاری کی ہے اور اس کلر کی شرٹس اب تیار ہونگی۔کرکٹ فینز بھی اس کی تلاش میں ہونگے۔میگا ایونٹ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *