عمران عثمانی کی رپورٹ
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔17 برس بعد پاکستان میں آنے کے بعد اس نے 7 میچزکی ٹی 20 سیریزمیں 0-1 کی برتری اپنے نام کرلی۔پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔مڈل آرڈر نے دھوکا دیا،پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے ضروی تبدیلی سے بھی گریز کیا۔تھوڑے اسکور پر بائولنگ بھی فلاپ ہوگئی۔کرک اگین کی پیش گوئی اور تجزیہ درست رہا۔ٹاس کے بارے میں لکھا تھا کہ بابر اعظم ہارسکتے ہیں،پاکستان مشکلات میں چلا جائے گا،نتیجہ مین پاکستان ٹاس ہارا،میچ بھی ہارگیا۔کرک اگین تجزئی سچ رہا۔
انگلینڈ کی قدرے ینگ اور نئی ٹیم نے کم تجربہ کے ساتھ 159 رنزکا بااعتماد تعاقب شروع کیا۔فل سالٹ 10 اور ڈیوڈ میلان 20 رنزکرسکے بین ڈکٹ بھی 21 کی اننگ کھیل سکے لیکن انگلینڈ ٹیم میں ساڑھے 3 سال بعد واپسی کرنے والے،پی ایس ایل سے تجربہ بٹورنے والے ایلکس ہلیز دیوار بن کرکھڑے ہوگئے۔انہوں نے آخری اوورز میں ہاف سنچری مکمل کی،پاکستان کا کام تمام کرگئے۔ ایلکس ہیلز 40 بالز پر 53 رنزبناکرحارث اور بابر کا گٹھ جوڑ بنے۔ہیری بروکس بھی دوسری جانب سیٹ کھڑے تھے۔انہوں نے 42رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔معین علی 7پر ناٹ آئوٹ آئے۔انگلینڈ نے ہدف 10 بالیں قبل 4وکٹ پر پوراکیا۔
پاکستان کو نسیم شاہ 4 اوورز میں 41 رنزکے پڑے،کوئی وکٹ نہ ملی۔محمد نواز نے 4 اوورز میں 20 رنز دیئے لیکن وہ بھی وکٹ نہ لے سکے۔عثمان قادر نے 36 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔حارث رئوف اور شاہ نواز دھانی نے ایک ایک وکٹ لی۔
پہلا ٹی 20،انگلینڈ کا ٹاس،پاکستان کی بیٹنگ
اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ نہ بدلی۔پیٹرن بھی ایک جیسا تھا۔معمولی تبدیلی سے یہ فرق نہ پڑا کہ یہ ایشیا کپ ہے یا پاک انگلینڈ سیریز،ہوم گرائونڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی ہے یا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم۔بات یہ ہے کہ مڈل آرڈر کی تباہی سامنے دکھائی دے رہی ہے،مرض کلیئر ہے،علاج مانگتا ہے،کپتان بضد ہے،رٹے رٹائے جملے میچ کے بعد سامنے آجائیں گے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنے ہم منصب معین علی سے ٹاس ہارنے کے بعد بابر اعظم نے اوپننگ پوزیشن بھی نہ بدلی اور رضوان کے ساتھ کریز پر آگئے۔ایک اچھا آغاز دیکھنے کو ملا۔پاور پلے میں بناکسی نقصان کے ففٹی پلس اسکور بن گئے۔پھر 9 اوورز 2 بالز پر 85 رنزکی اوپننگ شراکت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ 200 سے زائد اسکور بنے گا لیکن یہ وہاں ہوگا جہاں مڈل آرڈر مستحکم ہوگی۔
پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز،پہلا میچ آج،کون کھیلے گا،کون جیتے گا
پاکستان کو پہلا نقصان 85 پر ہوا،جب کپتان بابر اعظم 24 بالز پر 31 رنزبناکر اسپنرعادل رشید کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔فخرزمان کی جگہ کھیلنے والے حیدر علی13 بالز پر 11 کے مہمان بنے،کیا خوب ہی بنے۔وکٹیں گرنی شروع ہوئیں تو سیٹ اوپنر رضوان کیوں پیچھے رہتے،2000 ٹی 20 رنزکرنا،ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنا،بابر اعظم کے ساتھ بک میں آنا کارنامے تھے۔نتیجہ میں وہ بھی46 بالز پر 68 کی اننگ کے ساتھ پویلین لوٹے۔یہ تیسرا نقصان تھا،اسکور 117 ہوا تھا۔32 بالز کا کھیل باقی تھا۔ڈیبیو کرنے والے شان مسعود 7 بالز پر 7 رنزکرسکے۔محمد نواز 5 بالز ضائع کرکے 4 کے ساتھ پویلین سدھارے۔افتخار احمد نے کچھ کوشش کی لیکن وہ17 بالز پر 28 رنزکر کے چلتے بنے۔نسیم شاہ صفر پر گئے۔خوشدل شاہ نے5 رنزکی ناقابل شکست اننگ کے لئے 7 گیندیں کچرے میں ڈالیں۔پاکستانی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 158 رنزتک محدود ہوگئی۔یوں آخری 11 اوورز میں 75 اسکور بن سکے۔یہ ناکامی کی داستان تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے لیفٹ ہینڈ پیسر لک ووڈ نے 4 اوورز میں 24 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔عادل رشید نے 27 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔