| | | | |

پہلا ٹی 20،انگلینڈ کا ٹاس،پاکستان کی بیٹنگ

 

کراچی ،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شروع ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں پانچ بیٹرز، دو اسپنرز، تین فاسٹ باؤلرز اور وکٹ کیپر شامل ہیں۔
بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔
میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔
محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف،شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 97ویں کھلاڑی ہوں گے۔
وہ اس سے قبل 25 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہوتا ہے۔
تینوں فارمیٹ میں مستقل جگہ قائم رکھنا اب میرا ہدف ہوگا، شان مسعود۔
ریڈ بال سے کھیل کی بنیاد مضبوط ہوتی ہے، وائیٹ بال کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا، شان مسعود۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *