| | | | | | | |

انگلینڈ کرکٹ حکام سے ملاقات میں کیا ہوا،رمیز راجہ نے خود تفصیل بتادی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کرکٹ بورڈ دبائو میں تھا،ہم غصے میں تھے،یہ سب آسان امر نہیں تھا۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ساری دنیا نے دیکھا کہ کیا ہوا۔پھر ہم اپنا کیس مضبوط بنایا ۔نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔سچ یہ ہے کہ تمام بورڈز کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے،سب بورڈز ایک دوسرے کو سمجھیں،توقعات ایک دوسرے سے پوری ہوں۔

نہایت مختصر اننگز،آصف علی آئی سی سی کا ایوارڈ لے اڑے

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں،میرا خیال ہے کہ ان کو اندازا ہوگیا کہ انہوں نے زیادتی کی،یہ ان کا بڑا پن بھی ہے کہ وہ اس بات کو سمجھ گئے ہیں،اس لئے وہ چل کر لاہور آئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے بات چل رہی ہے۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ای سی بی کو اندازا ہوگیا تھا کہ کیا چل رہا ہے،ہمارے حالات نے ان کو احساس دلادیا ہے کہ وہ غلطی پر تھے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا آنا گریٹ نیوز ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ہماری عزت ہو،فینز کی عزت ہو۔پلیئرز اچھا کھیلیں،آسٹریلیا بڑی ٹیم ہے،جیتنے سے  عزت بڑھے گی،آپ دیکھ لیں کہ ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی ٹیم نے کلاس کارکردگی دکھائی ہے تو پوری دنیا بیک میں کھڑی ہوگئی ہے۔

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ ہم آنکھ اوجھل نہ کریں،میں نے ہوم سیزن کی بات کی ہے۔اکتوبر میں اگلے سال انڈر 19 پی ایس ایل لانچ کریں گے۔ویمنز کا پی ایس ایل لانچ کریں گے،انگلینڈ سمیت باہر کی دنیا کے لوگ آئیں گے۔بڑا کام ہونے جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *