ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں آج بھی 2 میچزہیں لیکن یہ گروپ بی کے ہیں۔پہلے روز گروپ اے کے 2 میچزمیں سے ایک اپ سیٹ نتیجہ لایا۔دوسراسخت مقابلہ ہوا،جو بھی ہوا سب غیر متوقع تھا۔سوال یہ ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کی یہ اٹھان آگے بھی رہے گی۔اس کے لئے آج کے پہلے میچ پر نگاہ ڈالتے ہیں۔
آج کا پہلا،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ ہوبارٹ میں 2 مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز اورسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ میچ صبح 9 بجے کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلیا میں ٹی 20 سیریز ہاری ہے۔ایک وارم اپ میچ بارش کی نذر ہوا ہے۔گزرے سال کی کارکرگی خراب رہی۔گزشتہ سال کے ٹی20 ورلڈکپ میں ناکام رہی۔ایسے میں کپتان نکولس پورن کے لئے بڑی فکر کی بات ہوگی،ان کے پاس گزشتہ سال کےکھلاڑیوں میں کرس گیل نہیں ہیں۔شیمرون ہیٹمائر بھی فلائٹ چھوٹ جانے پر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
بریکنگ نیوز،ٹی20 ورلڈکپ لانینا طوفان کی لپیٹ میں،میچزکے اوورز کم،وائٹ واش کے خطرات
اس کے مقابل سکاٹش ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف میچزجیتے ہیں۔دیکھا جائے تو ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ تگڑی ہے لیکن بائولنگ کمزور ہے۔
ہوبارٹ میں موسم سرد اور ابرآلود ہوگا۔بائولرز چھائے ہونگے۔بارش کا امکان کم ہے۔بلاشبہ ویسٹ انڈیز فیورٹ ہے لیکن سکاٹ لینڈ ٹیم نے اگر ٹریک پکڑلیا تو ایک اور اپ سیٹ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔