آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ
بلیک کیپس کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گھٹنے کی انجری کے بعد اس سال کے آخر میں کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونےجارہے ہیں۔
ولیمسن کو گجرات ٹائٹنز کے لیے ڈیبیو کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد ہفتے کے روز میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔ وہ اس ہفتے کے شروع میں وطن واپس آئے اورنیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہوگی کہ ان کا انٹیریئر کروسیٹ لیگامینٹ ٹوٹ گیا ہے۔
بحالی کی معیاری ٹائم لائنز کا مطلب ہے کہ ولیمسن کے لئےاب فٹ ہونے کا امکان نہیں ہے اور وہ اس سال ہندوستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں انتخاب کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ ولیمسن کے اگلے تین ہفتوں میں گھٹنے کی سرجری ہونے کا امکان ہے۔