برمنگھم،بلاوایو:کرک اگین رپورٹ
عثمان خواجہ کو فحش گالیاں،انگلش پیسر کا معافی سے انکار،زخمی انگلی سے کھیل،آج 2 میچز۔عثمان خواجہ سے بدتمیزی،انگلش پیسر کا معذرت سے انکار،آج پھر 2 میچز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کوالیفائر میں آج 19 جون بروز پیر کو بھی 2 میچزکھیلے جائیں گے۔یہ میچ گروپ بی کے ہونگے۔بلاوایو میں سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں جوڑ پڑے گا،اسی طرح اسی شہر میں دوسرا میچ آئرلینڈ اور عمان کھیلیں گے۔دونوں میچز دوپہر 12 بجےشروع ہونگے۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلش پیسر اولی رابنسن نے عثمان خواجہ کامذاق اڑانے کے بعد سخت بیان دیا ہےاور کہا ہے کہ میں نے خواجہ کو آئوٹ کرکے جو جشن منایا،جواشارے کئے،مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں۔مجھے اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں ہے۔عثمان خواجہ کو 141 کےانفرادی اسکور پر بولڈ کرنے والے رائٹ ہینڈ پیسر نے بھاگتے،چنگھاڑتے،خواجہ کےقریب جاتے غلط اشارے کئے اور آوازیں نکالیں،یہ رویہ بدتمیزی سے بھرپورتھا۔ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں خواجہ کے آئوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم 393 کے جواب میں 386 رنزپر آئوٹ ہوئی۔جواب میںا نگلینڈ کے 28 پر 2 آئوٹ ہیں،بارش کے سبب کھیل رکا رہا۔رابنسن کہتے ہیں کہ کیسی معذرت یا افسوس۔ہم راویتی سیریز میں ہیں،اس میں تکلف کیسا۔
ایشز ٹیسٹ،بارش کی مداخلت،آسٹریلیا یکدم انگلینڈ سے بہتر پوزیشن پر آگیا
اولی رابنسن نے عثمان خواجہ سے بدتمیزی کرنے پر معافی نہیں مانگی – اور پھر آسٹریلیا پر طنز کرتے ہوئے کہا: ‘اگر آپ اسے نہیں سنبھال سکتے تو آپ کیا سنبھال سکتے ہیں.’ 141 کے سکور پر آؤٹ کرنے کے بعد انگلش باؤلر خواجہ سے فک آف یوور فولینگ پو۔۔۔ کہتے دکھائی دیے، آسٹریلیائی نامہ نگاروں کی طرف سے رابنسن کے جلے ہوئے جشن کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ بارش نے پہلے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن کا قبل از وقت اختتام کر دیا، انگلینڈ نے 2 وکٹوں پر 28 رنز بنائے، اس پر صرف 35 رنز کی برتری ہے۔ لیکن 29 سالہ نوجوان نے جواب دیا: ‘مجھے واقعی اس کی پرواہ نہیں ہے کہ اسے کیسے سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایشز ہے، یہ پیشہ ورانہ کھیل ہے۔ اگر آپ اسے سنبھال نہیں سکتے تو آپ کیا سنبھال سکتے ہیں۔
سادہ الفاظ میں یہ عجب جملے تھے،گالیوں اور مغلظات سے بھرپور،جس کے شکار مسلمان کرکٹر پاکستانی نژاد آسٹریلین عثمان خواجہ ہوئے ہیں۔
رابنسن پر ریفری کی جانب سے جرمانہ کا امکان ہے۔آسٹرلین ڈریسنگ روم خاموش ہے۔عثمان خواجہ نے رد عمل میں کہا ہے کہ ایشزمیں شاید یہ چلتا ہوگا۔
ہم ،ہماری کرکٹ بھارت سے بہتر،وہ نہیں آتے تو ہمیں بھی نہیں جانا،جاوید میاں داد
انگلینڈ کے لئے 2 برس بعد ٹیسٹ میچ کھیلنے معین علی کی انگلی شدید زخمی ہے،اس پر گہرا چوٹ کا نشا ن ہے،اس کی تکلیفسے بچنے کے لئے جب دوسرے روز انہوں نے سپرے کیا تو جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ کی زد میں آگئے تھے۔ناصر حسین کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے لئے معین علی نے تکلیف کی پرواہ نہیں کی،وہ اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں نے پیار کرتا ہے لیکن دوسری اننگ میں ان کی تکلیف سے انگلینڈ کو نقصان ہوسکتا ہے۔