| | | |

ابو ظہبی ٹی 10،فائنل کی ٹیمیں فائنل،ٹاپ ٹیم باہر

ابو ظہبی،میڈیا ریلیز

دہلی بلز نے جمعہ کو کوالیفائر 2 میں ٹیم ابوظہبی کو 49 رنز سے شکست دے کر ابوظہبی  فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں بلز کا مقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز سے ہوگا اور ٹیم ابوظہبی کا مقابلہ ہفتے کو تیسری پوزیشن کے لئے بنگلہ ٹائیگرز سے ہوگا۔ایونٹ کی سپر ہٹ ٹیم ابو ظہبی فائنل سے باہر ہوگئی۔

دہلی بلز نے اپنے 10 اوورز میں 109/7 بنائے، ٹیم ابوظہبی 8.3 اوور میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈومینک ڈریکس 4/13 کے ساتھ بہترین بائولرز منتخب ہوئے۔
فلپ سالٹ اور پال سٹرلنگ نے ٹیم ابوظہبی کی اننگز کا آغاز مخصوص انداز میں کیا، پہلے اوور میں 23 رنز بنائے۔ سالٹ نے پہلی تین گیندوں پر دو چوکے اور ایک چھکا لگایا اور سٹرلنگ نے چندرپال ہیمراج کی گیند پر لگاتار چوکے لگائے۔ تاہم، ڈومینک ڈریکس نے دوسرے ہی اوور میں فلپ سالٹ اور کپتان لیام لیونگسٹون کی وکٹیں لے کر دہلی بلز کو میچ میں واپس لے آئے۔ فضل الحق فاروقی نے ٹیم ابوظہبی مشکلات میں اضافہ کیا جب اس نے چوتھے اوور میں اسٹرلنگ کو آو¿ٹ کر کے ٹیم ابوظہبی کو 39/3 پرمحدود کر دیا
روماریو شیفرڈ نے میچ کو پوری طرح سے دہلی بلز کے حق میں کر دیا جب اس نے کرس گیل کو 11 گیندوں پر 14 رنز اور ڈینی بریگز کو پانچویں اوور میں آئوٹ کیا۔ ابوظہبی کی ٹیم 44/6 پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد ابوظہبی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گریں آخر کار 60 پر سمٹ گئی۔

اس سے قبل شیلڈن کوٹریل نے دہلی بلز کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر رحمن اللہ گرباز کو آئوٹ کرکے ٹیم ابوظہبی کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ شیرفین ردرفورڈ نے بلز کے لیے دوسرے اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تاہم اگلے اوور میں وہ 8 گیندوں پر 19 رنز بنا کر کپتان لیام لیونگ اسٹون کے ہاتھوں آئوٹ ہوگئے۔ ابوظہبی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے بلزر دبائو ڈالتی رہی ۔

روماریو شیفرڈ نے ساتویں اوور میں مارچنٹ ڈی لینج کو لگاتار بائونڈری لگائی، لیکن انہیں نویں اوور میں 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کوٹریل نے آئوٹ کر دیا۔ عادل رشید کی 5 گیندوں پر 13 رنز کی شاندار کیمیو اننگز نے بلز کو اپنے 10 اوورز میں 109/7 کا مسابقتی مجموعی اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *