| | | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،بھارت فتح،پوائنٹس کے باوجود پاکستان سے نیچے

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

image by ICC/Twitter

بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے،سب سے زیادہ پوائنٹس لے کر بھی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔سری لنکا کا بدستور پہلا اور پاکستان کا دوسرا نمبر ہے۔دونوں کے پوائنٹس بھارت سے کم ہیں۔

پیر کی صبح آئی سی سی نے تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل جاری کی ہے۔اس کےمطابق سری لنکا 24 پوائنٹس اور 100 فیصد پوائنٹس پرسنٹیج کے مطابق پہلے،پاکستان 24 پوائنٹس مگر 66.66 پوائنٹس اوسط کے ساتھ دوسرے اور بھارت 42 پوائنٹس لیکن 58 اعشاریہ33 پوائنٹس شرح کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،بھارت زیادہ پوائنٹس کے باوجود پاکستان سے کیسے نیچے،مکمل فارمولہ

پوائنٹس ٹیبل پرانگلینڈ نے 7ویں پوزیشن سے چوتھے نمبر پر چھلانگ ماری ہے،اس نے 14 پوائنٹس کی 29 شرح کے ساتھ یہ پوزیشن بنائی ہے۔ویسٹ انڈیز5 ویں نمبر پر آگیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ گرتے ہوئے 4 پوائنٹس اور 16 کی شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ 12 پوائنٹس کا ہے۔جیت پر 12،ٹائی پر 6 اور ڈرا پر 4 پوائنٹس ملتے ہیں۔اس کے باوجود ریٹنگ کا انحصار صرف پوائنٹس پر نہیں ہے بلکہ کھیلے گئے مجموعی میچز و پوائنٹس کی شرح کے ساتھ پرسنٹیج کی بنیاد پر ریٹنگ نکالی جاتی ہے۔

آج ممبئی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 372 رنزکے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔2 میچزکی سیریز بھی 0-1 سے اپنے نام کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *