لاہور۔کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ میں نیا ٹوئسٹ،پی سی بی نے باقی میچز پاکستان لانے کا کہدیا،2 وینیوز تیار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایک اور کوشش،ایشیا کپ 23 کے باقی میچز پاکستان منتقل کرنے کی درخواست کردی ہے۔یہ ٹوئسٹ آیا ہے۔حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل حکام کریں گے۔
بنگلہ دیش کا افغانستان کو بڑے اسکور سے چیلنج،ایشیا کپ سپر 4 میچز منتقلی کا امکان
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی سی بی حکام نے کوشش کی ہے کہ سری لنکا میں ہونے والی تیز بارشوں کے سبب ایشیا کپ کے باقی میچز پاکستان منتقل کئے جائیں،اس کے لئے لاہور اور ملتان تجویز کیا گیا ہے۔یہ دونوں سنٹرز پہلے ہی ایشیا کپ کی میزبانی کررہے ہیں۔ملتان کرچکا،لاہور میںمیچز جاری ہیں۔
آج پالی کیلے میں بھارت اور نیپال کا میچ ہے،اگر یہ بھی بارش کی نذر ہوا تو پاکستان اپنے موقف میں مزید تگڑا ہوجائے گا۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے تجویز دی تھی کہ ایشیا کپ کے باقی میچز کولمبو سے دمبولا منتقل کئے جائیں لیکن دمبولا میں فلڈ لائٹس پر کام جاری ہونے کے باعث اس پر عمل ممکن نہیں۔کولمبو میں بارشیں ہیں۔پالی کیلے بھی بارش کی زد میں ہے۔
ایشیا کپ کے باقی میچز کا فیصلہ آج رات گئے تک ممکن ہے۔