کینڈی،کرک اگین رپورٹ
بھارتی ٹیم نیپال کے خلاف مذاق بن گئی،کپتان برہم،بائولر کو سبق
ایشیا کپ میں کمزور حریف نیپال کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ پر توا لگ گیا ہے۔سوشل میڈیا پر میمز میں تیزی ہے۔ویرات کوہلی سمیت کھلاڑیوں کے میچز ڈراپ کرنے اور پھر بال کو اس انداز میں پکڑنے پر ہنسی مذاق ہے کہ جیسے چکن پکڑا جارہا ہو۔
ساتھ میں لکھا جاتا ہے کہ
یہ ہے بھارتی ٹیم
کینڈی میں ایشیا کپ گروپ اے کا آخری میچ بارش سے متاثر ہے۔37 اوورز 5 بالز میں نیپال نے 6 وکٹ پر 178 اسکور کیا تھا کہ بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا۔
اس سے قبل بڑے تماشے ہوئے۔اوپنرز نے 65 رنز کا ایسا آغاز کیا کہ بھارتی سلپ فیلڈرز،کور فیلڈرز نے سیدھے کیچز ڈراپ کئے۔شروع میں 3 کیچ چھوڑے گئے۔بعد میں ایک کیچ ڈراپ کیا گیا۔
ایک موقع پر روہت شرما غصہ سے چیخ اٹھے۔باقی مواقع پر وہ مایوسی کا اظہار کرتے پائے گئے۔
ادھر سوشل میڈیا نے تماشا لگایا ہے۔کیچز ڈراپ کئے جانے پر چھترول جاری ہے۔