احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
محمد رضوان اور سعود شکیل کی گفتگو سامنے آگئی۔نیدرلینڈز کے خلاف ڈرامائی حالات میں بیٹنگ کرنے والے سعود شکیل اور محمد رضوان کی گفتگو سامنے آئی ہے۔پی سی بی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر کہتے ہیں کہ جس وقت ڈچ پیسر کی نوبال ہوئی،فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا لگایا،اس سےا عتماد بڑھا۔وہ آگے کام آیا۔سعود شکیل ایک باصلاحیت بیٹر ہے،۔سامنے بیٹھا ہے۔منہ پر تعریف نہیں کرسکتا لیکن اتنا کہوں گا کہ جہاں سے اور جیسے حالات میں یہ محنت کرکے یہاں تک پہنچاہے،اس نے اگر وہ محنت جاری رکھی اور فٹنس پر کام کیا تو آج لکھ کردیتا ہوں کہ پاکستان کو ایک اور سپر سٹار مل گیا۔
ایک سول کے جواب میں محمد رضوان نے مزید یہ کہا ہے کہ پہلا میچ تھا۔ورلڈکپ ہے۔دنیا کی ٹیمیں آئی ہین،جیتنا ضروری تھا،آگے مزید مشکل میچ آتے جائیں گےتو محنت جاری رکھیں گے۔اپنی اننگ کے بارے میں کہتے ہیں کہ جہاں سے اور جیسے مجھے رنزملتے ہیں،میں رکتا نہیں ہوں۔
اسے کہتے ہیں بنانا سکلز،رمیز راجہ کا پاکستان کی جیت پر ذومعنی تبصرہ
آئی سی سی ورلڈکپ کے پہلے میچ کے پلیئئر آف دی میچ بننے والےسعود شکیل کہتے ہیں کہ دبائو توہوتا ہے لیکن جب میدان میں جاتے ہیں،سب بھول جاتے ہیں۔نیچرل اور اٹیکنگ گیم کی،اللہ پاک نے کامیابی دی ہے۔میں محمد رضوان کا یقین جیتنا چاہتا ہوں،یہ جیسے یقین رکھتے ہیں،میں اپنے اندر ویسا یقین چاہتا ہوں۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023،پاکستان نے پہلا میچ ہارنے کی روایت بدل دی،ہالینڈ کو شکست