نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ 2023،سوئے ہوئے کپتان کی ٹیم نے سب کی نیندیں اڑادیں،جنوبی افریقا کی ریکارڈ سے پر فتح۔جنوبی افریقا کا آئی سی سی ورلڈکپ2023 میں جاندار اور فاتحانہ آغاز۔سری لنکا کو رنزسے ہراکر شروع سے ہی کھاتہ کھول دیا۔پروٹیز نے آئی لینڈرز کو ناک آئوٹ تو کیا لیکن 428 رنزکے جواب میں سری لنکن اننگ نے کہیں کہیں کرنٹ دکھایا،میچ تو نہ جیت سکے لیکن خراب ہوتے نیٹ رن ریٹ کو تھوڑا بہتر کرنے کی اچھی کوشش کی۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2023،پہلے 400 کا آکڑہ لگ گیا،ہوشیار،یہ چوکرز کاآغاز ہے
سری لنکا ٹیم31 گیندیں قبل 45 ویں اوور میں 326 رنزپر آئوٹ ہوئی اور اس میچ میں 102 اسکور سے ہارگئی ہے۔
ناکام ٹیم کی جانب سےکوشال مینڈس کے42 بالز پر76 اور اسالانکا کے79 کے ساتھکپتان داشن سناکا کے 68 رنز شاندار تھے۔جیرالڈ کوٹز نے 68 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں۔مارکوجانسن،ربادا اور مہاراج نے 2،2 آئوٹ کئے۔
دھرم شالہ،خطرناک آئوٹ فیلڈ،بدترین مثال،کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا خدشہ،کمٹیٹرز بھی برہم
اس سے قبل جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 428 اسکور بنائے۔یہ ورلڈکپ تاریخ کا بڑا مجموعی اسکوربھی تھا جو نیاریکارڈ ہے۔سابقہ ریکارڈ 2915 ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے 417 رنز افغانستان کے خلاف تھے۔ڈی کاک کے 84 بالز پر100 اورڈوسین کے 108 کے ساتھ ایڈن مارکرم کے 54 بالز پر106 اسکور ورلڈکپ کی تیز ترین سنچری تھی،ورلڈکپ میچکی اننگ میں3 پلیئرزکی سنچریاں بھی ریکارڈ تھا۔مدھوکاشناکا نے 2 آئوٹ کئےتھے۔