نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کے فاسٹ بائولر نوین الحق ویرات کوہلی کے پاس کیوں گئے۔معافی اسٹائل تھا یا آئی پی ایل کنٹریکٹ کی حفاظت تھی یا بھارتی عوام کا دل جیتنا مقصد تھا۔بحث چھڑگئی۔کرک اگین اس پر بھی بات کرے گا لیکن سب سے پہلے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افغانستان اور بھارت میچ کی بات۔
بھارت نے طوفانی انداز میں افغانستان کو 8وکٹوں سے شکست دی ہے۔نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں بھارت نے 273 رنز کا ہدف صرف 35 اوور میں 2 وکٹ پر عبور کرلیا۔
اننگ کی خاص بات بھارت کے کپتان روہت شرما کی سنچری اور زیادہ چھکوں کا ریکارڈ تھا
بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری بھی تھی۔ہم وطن کپل دیو اور سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈز پاش پاش ہوگئے۔
روہت شرما کی یہ ورلڈ کپ ہسٹری میں 19 ویں اننگ تھی۔7 ویں سنچری تھی۔یوں انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی ورلڈ کپ تاریخ کی زیادہ 6 سنچریاں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔یہ الگ بات ہے کہ ٹنڈولکر کی 44 اننگز ہیں۔دوسرا اسی اننگ میں روہت شرما نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا لگایا ۔کرس گیل۔کے 553 چھکوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔پھر سنچری 63 بالز پر مکمل کی۔کپل دیو 72 بالز پر ورلڈ کپ میں تیز ترین بھارتی سنچری کا ریکارڈ رکھتے تھے۔
ایشان کشن اور روہت شرما نے اوپننگ پر 19 ویں اوور میں 156 رنز کی شراکت قائم کی۔ایشان کشن 47 بالز پر 47 اور بعد میں روہت شرما صرف 84 بالز پر 131 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔دونوں وکٹیں راشد خان نے لیں۔
اس سے قبل افغانستان نے 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 272 اسکور کئے۔کپتان حشمت اللہ نے 80 رنز بنائے۔جسپریت بمرا نے 39 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
ویرات کوہلی جب بیٹنگ کے لئے آئے تو افغانستان کے پیسر نوین الحق دوڑتے ان کے پاس آئے۔معافی مانگی۔اس پر کوہلی نے مسکرا کر گلے لگالیا۔
میچ سے قبل ہر ایک ان کے ٹاکرے اور ایک اور دھماکہ کی توقیر کررہا تھا لیکن یہ سب نہ ہوا۔آئی پی ایل میں دونوں کے درمیان مسلسل 2 میچز میں تکرار ہوئی تھی اور ایک دوسرے کے خلاف ایسے بولے اور بڑھے تھے کہ جیسے کچھ ہونے لگا ہو۔
یہ تبصرے جاری ہیں کہ یہ سب کچھ بھارتی عوام کے غصہ کم کرنے کے لئے تھا،آئی پی ایل کنٹریکٹ کی حفاظت تھی یا پھر سپورٹس مین سپرٹ۔