لاہور،کرک اگین رپورٹ
بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کی باتیں،محمد یوسف کا بڑا جواب،عمران خان کی مثال ساتھ۔شعیب ملک کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کو تبدیل کرنے کے مطالبہ پر محمد یوسف کا کراراجواب۔عمران خان کی ایک مثال بھی ساتھ دے دی ہے۔شعیب ملک نے کہا تھا کہ بابرا عظم کی کپتانی اچھی نہیں جارہی ہے۔ان کو ہٹاکر ان کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتان بنایا جائے۔
کرکٹ ورلڈکپ یا ہزیمت ورلڈکپ،چھت فینز پر آگری،درجنوں اگلے ممکنہ واقعات،آئی سی سی پرسٹیبلشمنٹ
محمد یوسف کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران کپتان تبدیل کرنے کی باتیں کرنا بابر اعظم کے دبائو کو ڈبل کرنے کے مترادف ہے۔۔وہ میرٹ پر کپتان بناتھا۔اسےکسی نے کنٹریکٹ پر کپتان نہیں بنایا۔بھارت سے شکست کے بعد اسے سپورٹ کی ضرورت ہے نہ کہ اسے اس کے مستقبل کے حوالہ سے پریشان کرنے کی۔ایسی باتیں نہ کریں۔اس کا نقصان ہوگا۔
محمد یوسف نے مثال دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان بھی کپتان بننے کے بعد تیسرے ورلڈکپ میں جاکر ورلڈکپ جیت سکا۔خان 1983 اور 1987 میں بھی کپتان تھے لیکن نہ جیت سکے۔1992 میں تیسری کوشش میں وہ ورلڈچیمپئن بنے۔
ورلڈ کپ نہیں ،بھارت کا کوئی میچ،مکی آرتھر بیان پر دھواں،آئی سی سی کا رد عمل آگیا