کرک اگین رپورٹ
وسیم اکرم کو عمران خان کے دور کا پی سی بی یاد آگیا،ناکامی پر 2 چیئرمین ذمہ دار،سخت الفاظ۔یہ جو آج سرکس لگی ہے۔افغانستان سے شکست ہوئی ہے۔اس کو مبارک ہو،لیکن ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے والے یہ 2 اور 3 چیئرمین پی سی بی اور 3 سے 4 لوگ برابر کے ذمہ دار ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو عمران خان کےدور کا ملکی کرکٹ سسٹم،احسان مانی اور وسیم خان یاد آگئے۔میڈیا پر اورٹی وی پر انہوں نے آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ بابر اعظم یا پوری ٹیم ذمہ دار نہیں ہے لیکن یہ جو 3 سے 4 چیئرمین پی سی بی گزرے ہیں،وہ بھی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے آکر بیڑا غرق کیا۔2 سال قبل ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل،گزشتہ سال فائنل کھیل رہے تھے۔
تم ورلڈکپ سے باہر نکلو،افغانستان کی پاکستان پر دھماکہ دار فرد جرم،جمعہ مقرر
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جو نیا چیئرمین آتا ہے،آکر اکھاڑ پچھاڑ کرتا ہے،اپنے بندے لگاتا ہے۔سارا سسٹم تباہ کردیتا ہے،اچھا بھلا احسان مانی اور وسیم خان کام کررہے تھے لیکن ایسی تیسی پھیر کررکھ دی اور بیڑا غرق کردیا۔میںا حترام کرتا ہوں کہ مجھ سے بڑے عہدے پر آکر کام کرتے ہیں لیکن میں سوال کرتا ہوں کہ یہ سب کیا ہے۔ٹیم کا بیڑا غرق کردیا ہے۔اب حالت یہ ہے کہ ہم باقی 4 میچز جیتیں،پھر اگر اور مگر کے ساتھ یوں کریں اور وہ کریں توکہیں جاکر سیمی فائنل چانس بنے گا یہ سب کیا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈکا آخری نمبر،پاکستان اپنی پوزیشن پر ،کیا ہوا،ہوگا کیا