کرک اگین رپورٹ
آنکھوں سے شکایت،جملوں سے اظہار،بابر اعظم سب واضح کرگئے،استعفے کے مطالبات میں شدت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کپتانی سے استعفے کے مطالبات زور پکڑنے لگے ہیں،اب وہاں سے بھی آوازیں ہیں،جہاں سے پہلے بھرپور سپورٹ ملا کرتی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے رجیم چینج کے بعد بابر اعظم کو تبدیل یا فارمیٹ کے حساب سے محدود کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ٹیم کے اتحاد اور عوامی دبائو نے یہ نہ ہونے دیا،اب لگتا ہے کہ سب کچھ جیسے چاہیں گے،ہوجائے گا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے بار بار ایک بات کی ہے کہ بیٹنگ چلتی ہے تو بائولنگ نہیں چلتی۔بائولنگ چلتی ہے تو بیٹنگ نہیں چلتی۔دونوں چل رہی ہوں تو فیلڈنگ نہیں چلتی۔یہ جملے محض اظہار نہیں ہیں،ان کے درمیان میں اور بھی بہت کچھ ہے۔
ثقلین مشتاق کا آدھی رات کو ٹیم پاکستان کیلئے ہنگامی پیغام،فائنل کی خوشخبری
ایسا لگتا ہے کہ ایک خاص سسٹم کے تحت ہر چیز چل رہی ہے اور خوب چل رہی ہے۔درمیان میں لڑائی کی خبریں بھی خوب رہی ہیں۔گزشتہ رات افغانستان سے شکست کے بعد بابرا عظم کی پریس کانفرنس میں کئی لمحات ایسے آئے،جب وہ لاجواب دکھائی دیئے،کئی مناظر ایسے تھے جب وہ خود آنکھوں سے شکایت کررہے تھے۔