ممبئی،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش آج پھر کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی یادیں تازہ کرنےکیلئے پرعزم،پاکستانی بھی پرامید۔یہ امید کہ بنگلہ دیش جنوبی افریقا کو آج ہرادے،کوئی بڑی بات نہیں ہے،اس لئے کہ اگر اس نے بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے تو وہ نیدرلینڈز سے ہارے بھی ہیں اور اس لئے بھی کہ آخری ورلڈکپ 2019 میں اوول کے مقام پر بنگلہ دیش جنوبی افریقا کو شکست دے چکا ہے اور 2007 ورلڈکپ میں بھی کامیاب تھا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں آج کا اہم میچ ہے۔بنگلہ دیش کیلئے،اس سے زیادہ پاکستان کیلئے۔اب تو پاکستانی یہ امید کریں گے کہ کم سے کم جنوبی افریقا اور آسٹریلیا دونوں یا ان میں سے کوئی ایک کم سے کم ایک میچ اور ہارجائے لیکن صورتحال یہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف 102 رنز، آسٹریلیا کے خلاف 134، اور انگلینڈ کے خلاف 229رنز کی بڑی جیت سے جنوبی افریقا کو بہترین نیٹ رن ریٹ پر ہی فائز نہیں کیا ہے بلکہ دہشت بھی ہے۔ممبئی میں 399 اسکور وہ بناچکا ہے،آج اس کے مقابل بنگلہ دیش ہے۔
کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی، مارکو جانسن، جیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج نے سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو ختم کردیا۔جنوبی افریقہ نے جب بھی اس ورلڈ کپ میں پہلے بلے بازی کی ہے اس نے 300 سے زیادہ کا اسکور کیا ہے – اپنے ٹاپ آرڈر کے ساتھ ایک طاقتور فنشنگ کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم تیار کیا، جس میں سے ہینرک کلاسن اور مارکو جانسن نے وانکھیڈے میں ایک تباہ کن مثال پیش کی۔
آنکھوں سے شکایت،جملوں سے اظہار،بابر اعظم سب واضح کرگئے،استعفے کے مطالبات میں شدت
جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیےچٹان کی طرح کھڑاہے، بنگلہ دیش بھی ایک سنجیدہ دعویدار ہے، جدوجہد کر رہا ہے، افغانستان کے خلاف ابتدائی فتح کے بعد تین میچز انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور انڈیا سے ہارے ہیں۔ وہ ان 3 ٹیموں میں سے ایک ہے جو چار میچوں کے بعد ایک جیت پر جمی ہوئی ہیں، اور ایک اور شکست یقینی طور پر ان کی اہلیت کو ختم کر دے گی۔شکیب الحسن فٹ ہیں ۔ بنگلہ دیش ایک بار پھر زخمی تسکین احمد کے بغیر ہوگا۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023میں پاکستان کے باقی میچزکا شیڈول،سیمی فائنل کا آخری راستہ کیا
ٹاس جیتنے والی ٹیم فلیٹ وانکھیڑے کی پچ پر پہلے بیٹنگ کرے گی۔موسم گرم اور خشک رہے گا۔