ممبئی،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈکپ2023،جنوبی افریقا کی آسمان کی جانب پرواز،ٹیبل پر کیویز سے بھی آگے،پاکستانی پہنچ سے دور ہونے لگا۔پروٹیز کی کمان کی سیدھ میں بلندی۔پاکستان کیا ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی بھی پہنچ سے فی الحال وہ دور چلاگیا۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کو 149 رنز سے شکست دے دی۔اس میچ میں کی متعدد دلچسپ باتیں ہیں۔
پروٹیز کی پہلی 2 وکٹیں 36 پر گریں تو بنگلہ دہش کو امید ہوئی کہو ہ بھی افغانستان کی طرح کچھ نیا کرے لیکن ان فارم بیٹر کوئنٹن ڈی کاک نے ایک بارپھر کمان سنبھالی اور 2 شراکتوں کے وہ حصہ دار بنے۔جنوبی افریقا نے 5 وکٹ پر 382 اسکور بنائے۔پہلے ایڈن مارکرم اور پھر ہنرک کلاسین کے ساتھ وہ آگے بڑھے اور140 بالز پر 174 کرکے گئے۔ چھکے اور 15 چوکے تھے۔کلاسین نےصرف 49 بالز پر 90 کی اننگ کھیلی۔مارکرم نے 69 رنزبنائے۔
بابر اعظم زاروقطار روئے،ساتھیوں سے شکوہ ،2 گروپ،پاکستان ٹیم زلزلہ میں
جواب میں بنگلہ دیش کے ایک موقع پر 81 پر 6 کھلاڑی آئوٹ تھے لیکن پھر اکیلے محمود اللہ نے نہایت ذمہ دارانہ اننگ کھیلی اور ایسے سنچری بنائی کہ ان کے پارٹنرز میں نیسوم کے 19 اورحسان محمود کے 15 سے زیادہ اسکور نہیں تھے،سب کچھ ان کا ہی تھا۔انہوں نے111 بالز پر 111 رنزبنائے۔4 چھکے اور 11 چوکے تھے۔بنگلہ دیشی اننگ 46.4 اوورز میں 233 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔جیراڈ کوٹیز نے 62 رنزکے دےکر 3 وکٹیں لیں۔جانسن،ولیمز اور ربادا نے بھی 2،2 وکٹیں لیں۔جنوبی افریقا نے یہ میچ 149 رنز سے جیت لیا۔
پوائنٹس ٹیبل پربڑی تبدیلی ہوئی ہے۔جنوبی افریقا 5 میچزمیں 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبرپرآگیا ہے۔نیٹ ون ریٹ نیوزی لینڈ سے کہیں بہترہے،اس لئے نیوزی لینڈ کا دوسرا نمبر ہے۔بھارت دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے اورآسٹریلیا 4 پوائنٹس کےساتھ چوتھے،پاکستان 5 ویں پوزیشن پر ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ 2023میں پاکستان کے باقی میچزکا شیڈول،سیمی فائنل کا آخری راستہ کیا