لاہور،چنائی:کرک اگین رپورٹ
چیئرمین پی سی بی بابر اعظم کی کالز نہیں سن رہے،میسجزکے جواب تک نہیں،کنٹریکٹ منسوخ،اصل وجہ کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ کیا کہانی چل رہی ہے۔ٹیم منیجمنٹ کہاں کھڑی ہے اورکھلاڑیوں کے ساتھ کیا چل رہا ہے۔ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کھیل رہی تو پرفارمنس میں فرق کا آنا فطری بات ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف نے سرکاری ٹی وی پر بیٹھ کر دھماکا خیز انکشافات کئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف 2 یا 3 روز سے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے میسجز کا جواب تک نہیں دے رہے ہیں،پھر انہوں نے یہ میسجز عثمان واہلہ کو کئے،انہوں نے بھی جواب نہیں دیا۔سلمان نصیر سے بھی رابطہ کیا۔کوئی جواب نہ ملا۔یہاں تک کہ کالز کا بھی جواب نہیں دے رہے ہیں۔
ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو بلالیا،قائدانہ صلاحیت کی تعریف،پیسر سے بھی گپ شپ
راشد لطیف نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور پی سی بی میں ہونے والے سنٹرل کنٹریکٹ کو بھی ختم کیا جارہا ہے،اب نئے سرے سے یہ سب ہوگا۔شاید یہی وجہ ہے کہ کھلاڑیوں کو 5 ماہ سے واجبات بھی ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔راشد لطیف نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا ہے کہ پی ایس ایل،فرنچائزز اور کھلاڑیوں کو لے کر اچھا خاصا اختلاف چل رہاہے۔ورلڈکپ ختم ہوگا۔سب سامنے آجائے گا۔
کہانی کی اصل پکچر
اب اس میں کوئی شبہ نہیں رہا ہے کہ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف،منیجمنٹ و دیگر ہاتھ پاکستانی کپتان بابر اعظم وٹیم منیجمنٹ سے ابتدا سے ہی خوش نہیں تھے،اسی لئے ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی کوششیں فیل ہوئی تھیں،ساتھ میں اور بھی کئی اختلافی باتیں سننے میں آئی تھیں،ایسے میں کپتان بابر اعظم کا سٹینڈ لینا کسی کو بھایا نہیں تھا،ویسے بھی کچھ حلقے اب بابر اعظم کی بطور کپتان تقرری کو سیاسی بنیادوں پر دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور انہیں فارغ کیا جائےگا۔ایسے حالات بتائے گئے ہیں کہ کپتان اوران کے ساتھی پرسکون ہوکر نہ کھیل سکیں۔یہی وجہ ہے کہ محمد رضوان جیسے کھلاڑی بھی آج جنوبی افریقا کے خلاف ایک بات پر بھڑک اٹھے۔شاید ذہنی یکسوئی انہیں حاصل نہیں ہے۔
ان حالات میں پی سی بی کی کل جاری کی گئی پریس ریلیز کو اسی تناظر میں دیکھاگیا ہے کہ ایک جانب کپتان کی کالز تک نہیں سنی جارہیں۔دوسری طرف دبائو سے بھرپور پریس ریلیز جاری کرکے بابر اعظم کے پائوں سے زمین کھینچی گئی ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ2023،پروٹیزپیسر کی رضوان کو گالی،تلخ کلامی،بابر کا کیچ ڈراپ،اوپنر عقل سے فارغ ثابت
ادھر جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 271 اسکور کےلئے تعاقب شروع کیا ہے،اس کیا یک وکٹ گرگئی۔ڈی کاک شاہین کا شکار بن چکے۔شاداب خان فیلڈ کرتے زخمی ہوئے۔باہر گئے لیکن اب اپ ڈیٹ یہ ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔تھوڑی دیر بعد فیلڈ میں اتریں گے۔جنوبی افریقا نے7 ویں اوور میں 50 رنز مکمل کرلئے تھے۔