ممبئی،کرک اگین رپورٹ
قدرت کانظام،افغانستان کو سب سے بڑا دھوکہ، دھکا، جھٹکا،گلین میکسویل نے فتح چھین لی۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سب سے بڑا ڈرامہ،افغانستان کو سب سے بڑا دھوکہ،سب سے بڑا دھکا۔سب سے بڑا جھٹکا۔سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف یقینی طور پر جیت کے قریب آکر ہارگئے۔ون مین شو نے کام تمام کردیا۔ون مین آرمی گلین میکسویل نے افغانستان کے 11 کھلاڑیوں کو تھکا مارا،ان فٹ ہونے کے باوجود بڑی اننگ۔فاتحانہ اننگ۔292 رنزکے تعاقب میں 91 پر 7 وکٹ گنوانے والی آسٹریلیا ٹیم ،کی شکست 2 قدم کے فاصلے پر تھی،افغان پلیئرزکا جشن دیدنی تھا لیکن پھر وہی قدرت کا نطام غالب آیا۔پاکستان کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں وہاں سے جاگیں،جہاں سے گلین میکسویل نے اپی ٹیم کے لئے قریب ناممکن بیڑا اٹھایا۔پار کیا۔افغان بائولرز کو وکٹ ملنا بند ہوگئیں۔گلین میکسویل نے ایسا کام کیا جو جدید کرکٹ میں ممکن نہیں۔پیٹ کمنز نے چٹان کی دیوار بن کر ان کا ساتھ دیا۔دونوں میں202 رنزکی شراکت بنی۔آسٹریلیا 3 وکٹ سے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا ہائی اسکور،8 ویں وکٹ پر 202 رنزکی شراکت کا ریکارڈ۔سب کچھ نیا ہوگیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا ڈرامائی دن۔افغانستان کا کرکٹ کی سپر پاور،ریکارڈ 5 بار کی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف بڑی قوت کا مظاہرہ ۔پہلے بیٹنگ اور پھر فیلڈنگ کے ابتدائی اوورز میں کینگروز کو ذبح کرڈالا۔
اسکور بورڈ پر 5 وکٹ پر 291 اسکور ایک منجھی ہوئی ٹیم کا شاخسانہ تھا۔ابراہیم زدران کے 129 اسکور ویرات کوہلی اننگ کی جھلک تھے۔راشد خان کے 18 بالز پر 35 رنز کسی بڑے ہٹر کے جذبات تھے۔ہیزل ووڈ ہی سب سے زیادہ 2 وکٹ لے سکے۔
جواب میں افغانستان کرکٹ ٹیم نے بائولنگ کے جوہر دکھائے ۔49 تک 4 وکٹیں اور 91 پر 7 آئوٹ۔فتح کی نوید تھے لیکن پھر گلین میکسویل آگئے۔اس سے پہلے ٹریوس ہیڈ اور جوش انگلس صفر پر گئے۔ڈیوڈ وارنر 18 اور مچل مارش 24 کرسکے۔لبوشین 14 پر گئے۔رن آئوٹ مشکوک تھے۔مارکس سٹوئنز 6 بناگئے۔
یہاں ڈی آر ایس،ناقص امپائرنگ،ڈراپ کیچز اور دونوں ٹیموں کے پلیئرز میں گرما گرمی جیسے متعدد ڈرامے ہوئے۔سسٹم کا مذاق بنا،فیصلے مشکوک بن گئے لیکن میچ جاری رہا۔
گلین میکسویل نے جب 76 بالز پر سنچری مکمل کی تو آسٹریلیا کا اسکور 91 سے 186 ہوگیا تھا۔ان کے ساتھ کپتان پیٹ کمنز تھے ،انہوں نے 37 بالز پر صرف 7 رنز کے ساتھ بننے والی 95 رنز کی شراکت میں اتنا ہی حصہ ڈالا تھا۔
آئوٹ کے بعد فاروقی کے ہیڈ کیخلاف جملے،زدران کی سنچری میں ٹنڈولکر کا ہاتھ،کابل میں بخار
سلسلہ جاری تھا۔میکسویل کا کیچ مجیب الرحمان نے ڈراپ کردیا تھا لیکن اب دیر ہوگئی تھی۔گلین میکسویل کی حالت خراب ہوتی جارہی تھی،بار بار کرمپ پڑنے سے وہ درد سے چلااٹھے۔چیخ اٹھے،فزیو کے میدان میں چکرلگواتے گئے لیکن ہمت نہ ہاری۔رنر بھی نہ لیا،کھیلتے ہی چلے گئے۔گلین میکسویل نے اس دوران 150 رنز مکمل کرلئے تھے۔ پیٹ کمنز گیندیں کھیلنے کی ہاف سنچری کرچکے تھے۔افغانستان کوامید تھی کہ میکسویل کی دیوار گرادیں گے،جو ایک ہاتھ سے ہٹنگ کرنے پر مجبور تھے۔تکلیف کے سبب رنزکیلئے دوڑ نہیں پارہے تھے لیکن میدان جنگ کی طرح آخری سرے تک فائٹ کررہے تھے۔
پھر میکسویل نے ڈبل سنچری کردی۔128 بالز پر 201 رنزبنائے۔ناٹ آئوت رہے۔7 وکٹ پر 293 اسکور کرکے آسٹریلیا کو 3 وکٹ کی سنسنی خیز جیت دلوادی۔میکسویل نےدس چھکے اور 21 چوکے لگائے۔پیٹ کمنز 68 بالز پر 12 کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ہدف 19 بالز قبل پورا ہوگیا۔نوین الحق،عظمت اللہ اورراشد خان نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا بھی سیمی فائنل میں داخل ہوگیا ہے۔باقی ایک سیٹ ہے اور پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ افغانستان امیدوار ہیں،اس کے لئے کرک اگین کی اگلی سٹوری دیکھیں۔
ہالی ووڈ کرکٹ ورلڈکپ،تمام ٹیمیں لٹک گئیں،سیمی فائنل اب کس کا،مکمل جائزہ