| | | | | | | | | | | | |

ہالی ووڈ کرکٹ ورلڈکپ،تمام ٹیمیں لٹک گئیں،سیمی فائنل اب کس کا،مکمل جائزہ

ممبئی ،کرک اگین رپورٹ ،عمران عثمانی

سیمی فائنل کنفرمیشن۔بھارت،جنوبی افریقا۔آسٹریلیا

سیمی فائنل کے امیدوار:پاکستان،نیوزی لینڈ،افغانستان

چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کے امیدوار:سری لنکا،بنگلہ دیش،نیدرلینڈز،انگلینڈ

قدرت کانظام،افغانستان کو سب سے بڑا دھوکہ، دھکا، جھٹکا،گلین میکسویل نے فتح چھین لی

آئی سی سی ورلڈ کپ کا سکرپٹ تو شاندار تیار کیا گیا۔کلاس اور کمال۔انڈیا کے کسی مایہ ناز ہالی ووڈ ڈائریکٹر اور رائٹر کا شاخسانہ لگتا ہے۔کس قدر خوبصورتی کے ساتھ یہ سب سٹیج ہوا۔آپ کمال دیکھیں کہ ورلڈ کپ کے کل لیگ میچز کا آخری ہفتہ 5 نومبر سے 11 نومبر کے میچز کی ترتیب،نتائج ایسے فرض کئے گئے کہ کوئی میچ رسمی نہ رہا۔ٹیموں میں اتار چڑھاؤ ایسا کہ سیمی فائنل کی 4 سیٹوں پر تاحال 7 امیدوار امید سے ہیں تو ان کے آخری میچز بھی محض ضابطہ کی کارروائی نہ رہے بلکہ اہم سے اہم ترین ہوگئے۔باقی ماندہ 3 ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کی کنفرمیشن میں اپنے میچز میں پھنسی ہیں۔یوں کرکٹ ورلڈکپ 40 میچز کی تکمیل کے باوجود بھی تمام 10 ٹیموں اور ان کی عوام کے لیے دلچسپی اور سنسنی خیزی کی معراج بنا ہوا ہے۔

یہ ڈائریکٹر کی پلاننگ نہیں تو اور کیا ہے۔اس کے لئے امپائرنگ ،ڈی آر ایس،پچز،ٹاس اور میدان سب کے سب بطور کردار اپنا کام کرتے گئے اور کررہے ہیں۔ٹی وی امپائرز بھی ساتھ ہیں۔

آج 7 نومبر کو افغانستان  آسٹریلیا کا سنسنی خیز اور ناقابل یقین میچ اس کا نکتہ عروج ہے۔کرک اگین نے رات بھی لکھا تھا کہ اگر افغانستان جیتا تو کیا ہوگااگر آسٹریلیا جیتا تو کیا ہوگا۔یہ محض ایسے ہی نہیں لکھا گیا تھا۔

اب آئی سی سی پوائنٹس ٹیبل پر ڈرامائی تبدیلی ہے۔8 میچز کے بعد بھارت پہلے،جنوبی افریقا 12 کے ساتھ دوسرے ،آسٹریلیا 12 کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں ،تینوں کی سیمی فائنل سیٹ کنفرم ہوگئی ہے۔ اور افغانستان 8 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ اور پاکستان8 پوائنٹس کے ساتھ 5ویںنمبر پر ہیں۔
اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے چانسز کی بات  مزید تیز ہوگئی ہے اور افغانستان ان کے تعاقب میں ہے تھوڑا پیچھے  ہوا ہے۔

اگر افغانستان جیت جاتا تو کچھ اور ہوتا لیکن اب  افغانستان کا نمبر گرا ہے۔اس کا جمعہ کو جنوبی افریقا سے آخری میچ ہے۔انگلینڈ،سری لنکا،پاکستان اور آسٹریلیا کو ہرانے والی ٹیم پروٹیز کو بھی ہراسکتی تھی ،مگر ہارگئی ۔اگر  اس نے جنوبی افریقا کوہرایا تو 10  پوائنٹس کے ساتھ افغانستان  ریس میں ہوگا۔

آسٹریلیا کا آخری میچ ہفتہ کو پاکستان والے میچ کے دن بنگلہ دیش سے ہوگا ۔اب وہ جیتا  یاہارا تو پاکستان اور نیوزی لینڈ  کو اس سے کیا۔
افغانستان اگر جمعہ کو جنوبی افریقا سے ہارگیا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ بھی اپنے آخری میچز ہارے تو افغانستان،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹس برابر ہونگے۔ لیکن اگر افغانستان ہارا اور پاکستان یا نیوزی لینڈ یا دونوں ہی جیتے تو پاکستان ،نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہونگے فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

آسان الفاظ میں ورلڈکپ سیمی فائنل کی ونڈو3 ٹیموں کیلئے اوپن ہے۔
زیادہ چانسز نیوزی لینڈ
اس سے کم چانسز۔پاکستان
اس سے کم چانسز افغانستان
سب سے کم چانسز۔افغانستان۔

یہی نوشتہ دیوار ہے۔اسے ذہن نشین کرلیں لیکن چونکہ ہالی ووڈ میں ورلڈ کپ جاری ہے۔کچھ بھی نیا ٹوئسٹ ممکن ہے۔

اب ایک سیٹ ہے۔3 امیدوار ہیں۔نیوزی لینڈ سری لنکا کو ہرادے اور پاکستان انگلینڈ سے ہارے تو افغانستان جنوبی افریقا سے جیت کر بھی نیٹ رن ریٹ کمی کی وجہ سے رہ جائے گا۔کیوی ٹیم کوالیفائی کرجائے گی۔ایسے ہی نیوزی لینڈ ہارجائے۔پاکستان جیت جائے تو پاکستان کوالیفائی کرجائے گا،افغانستان کیلئے نیٹ رن ریٹ ایشو ہوگا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ جیتے تو فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا،اس کے لئے پاکستان کو بڑی جیت درکار ہے،وہ پہلے ہی بیان ہوچکا۔اگر نیوزی لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہوا تو پاکستان سادہ جیت کر سیمی فائنل کھیلے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *