| | | | | | |

شکست کے بعد افغانستان کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں لڑپڑے،کیچ ڈراپ فیلڈرکی شامت

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا سے شکست کے بعد افغانستان کے کھلاڑی ڈریسنگ روم میں لڑپڑے،کیچ ڈراپ کرنے والے فیلڈر پر 2 سے 3 سینئرز نے شائوٹ کیا،ہیڈ کوچ فیلڈرز کے ساتھ بائولرز سے بھی ناراض تھے۔

متعدد بار ہونے والی بریکس میں بار بار پیغامات  دینے کے باوجود کپتان اور بائولرز نے عمل نہ کیا۔112 کے اسکور پر گلین میکسویل کا کیچ ڈراپ کرنے والے فیلڈر سب کے لئے قابل نفرت بنادیئے گئے۔نتیجہ میں وہ بھی تنگ آکر بولے کہ  آپ سے دوسرا کون سا آئوٹ ہورہا تھا۔

ہالی ووڈ کرکٹ ورلڈکپ،تمام ٹیمیں لٹک گئیں،سیمی فائنل اب کس کا،مکمل جائزہ

یوں افغانستان کرکٹ کیمپ میں شدید ہلذبازی ہوئی۔پھر کچھ پلیئرز اور سڑاف ممبران نے خاموش کروایا اور ایک لمبی تقریر کی گئی ہے۔

افغانستانی پلیئرز کو باور کروایا گیا ہے کہ گیم ابھی ختم نہیں ہوئی،ممکن ہے کہ نیوزی لینڈ بھی ہارجائے۔پاکستان کو بھی شکست ہوجائے۔آپ جنوبی افریقا کے خلاف اپنے باقی ماندہ میچ کو فوکس کریں۔کام مکمل ہوجائے گا۔

صورتحال یہ ہے کہ افغانستان کی ٹیم ذہنی طور پر شکست قبول ہی نہیں کرپارہی ہے کہ91 پر 7 ٹاپ وکٹ لینے کے باوجود وہ 200 اسکور ہاتھ میں رکھ کر کیسے ہارگئے ہیں۔

قدرت کانظام،افغانستان کو سب سے بڑا دھوکہ، دھکا، جھٹکا،گلین میکسویل نے فتح چھین لی

تین روز قبل نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 401 رنزبناکر پاکستان سے ہارے تھے تو انہوں نے برملا کہا تھا کہ مجھے یقین ہی نہیں ہورہا کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا اور ہم کیوں ہارگئے۔آج افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی یہی کہتے پائے گئے۔

ڈریسنگ روم میں ان کا ایک ہی جملہ تھا،ناقابل یقین،کیسے ممکن،کیسے ہوگیا۔

آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹ سے ہراکر میچ جیتا۔میکسویل نےئ 201 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کیلئے پہلے ڈبل سنچری میکر بنے۔کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *