سنسنی خیز ٹی 20 انٹرنیشنل میچ،بنگلہ دیش ڈبل سنچری شو میں صرف 3 رنزسے کیسے ہارا
سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
Image source:Bnagladesh cricket Borad
سنسنی خیز ٹی 20 انٹرنیشنل میچ،بنگلہ دیش ڈبل سنچری شو میں صرف 3 رنزسے کیسے ہارا۔بنگلہ دیش 6 بالز پر 12 درکار رنز نہ بناسکا اور سری لنکا کے خلاف ایک قابل قدر کارکردگی کے باوجود نہ جیت سکا ہے۔سلہٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش سری لنکا سے 3 رنزسے ہارگیا ہے۔
سری لنکا نے 3 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 3 وکٹ پر 206 سکور کئے۔کوشال مینڈس نے 59 اورسمارا وکراما نے 61 کی اننگ کھیلیں۔کپتان اسالنکا نے 21 بالز پر 44 رنز جوڑے۔
جواب میں بنگلہ دیش نے 68 پر 4 وکٹ گنوانے کے باوجود جم کرمقابلہ کیا۔ایک موقع پر 180 پر 5 آئوٹ تھے اور جیت کیلئے 14 بالز پر 27 رنزدرکار تھے کہ یہاں مہدی حسن 16 کرسکے۔اس سے قبل محمود اللہ 54 بناکر گئے تھے لیکن بڑا نقصان اس وقت ہوا،جب 197 کے ٹوٹل پر جاکر علی شاندار 68 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،انہوں نے صرف 34 بالیں کھیلیں،آخری اوور شروع ہوا تو 6 بالز پر 12 رنزبنانے تھے۔اوور کی پہلی بال پر وکٹ گری،تیسری گیند پر وکٹ گری،بنگلہ دیش کیلئے جیت مشکل ہوئی۔چوتھی بال پر چوکا لگا تو 2 بالز پر 6 رنز درکار تھے لیکن بنگلہ دیش کے بیٹرز2 بالز پر 2 رنز ہی بناسکے اور اننگ بیس اوورز میں8 وکٹ پر 203رنز تک سمٹ گئی اور 3 رنزسے ہارگئی۔میتھیوز، نے 2 وکٹیں لیں۔