| | | | | | |

پی ایس ایل 9،ملتان کو جھٹکا،ٹاپ سکوررعثمان خان چھوڑکردبئی روانہ

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،ملتان کو جھٹکا،ٹاپ سکوررعثمان خان چھوڑکردبئی روانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں ملتان سلطانز کیلئے ریکارڈ اننگزکھیلنے والے عثمان خان کراچی سے دوبئی چلے گئے ہیں اور اب وہ اگلے کچھ میچزکیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔

کراچی کنگز کےخلاف شاندار سنچری انہوں نے گزشتہ رات بنائی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ وہ ذاتی وجوہ کی بنیاد پر پی ایس ایل چھوڑ گئے ہیں اور دس مارچ کو دستیاب ہونگے۔

عثمان خان پاکستانی نژاد ہیں ،ایک پی ایس ایل بطور پاکستانی کھیل چکے لیکن اب وہ متحدہ عرب امارات منتقل ہوگئے ہیں۔اب وہ بطور غیر ملکی پی ایس ایل کھیلتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *