| | | | |

پاکستان اور ویسٹ انڈیز میچزکی دلچسپ ممکنہ ٹائمنگ،بابر کی تیاری شروع

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز میچزکی دلچسپ ٹائمنگ،بابر کی تیاری شروع۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ابھی سے نیٹ سنبھال لیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے ماہ شیڈول 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے انہوں نے ابھی سے بیٹنگ پریکٹس شروع کردی ہے۔یہ ایک اچھی بات ہے۔ان کے کئی ساتھی کھلاڑی اس وقت کائونٹی کھیل رہے ہیں۔

خواتین کرکٹ کی نئی اپ ڈیٹ،کوچ،اوپنر، اہم خبریں

ادھر ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے مقام کی تبدیلی کی باز گشت ہے۔راولپنڈی میں شیڈول میچز کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ متبادل مقامات تیار رکھے جائیں،ان میں ملتان کا نام بھی آیا ہے۔ملک میں جاری غیر یقینی کی سیاسی صورتحال کے باعث مقام کی منتقلی ممکن ہے لیکن اس کے لئے جون جیسے ماہ میں ملتان کے گرم ترین مقام کاانتخاب بڑا عجب فیصلہ ہوگا۔کرک اگین کا ماننا ہے کہ ملتان آخری آپشن ہی ہوگا۔پھر میچز سہہ پہر بھی شاید شروع نہ ہوسکیں ۔شام 5 اور 6 کے درمیان اس کا آغاز وقت ہوگا اوررات 2 سے 3 کے درمیان میچز ختم ہونگے۔یہ ٹائمنگ پاکستان میں ہونے والے میچزکے اعتبار سے نہایت ہی دلچسپ ہوگی۔دیکھنا ہوگا کہ سکیورٹی معاملات سمیت دیگر ایشوز اس کی اجازت دیں گے یا نہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی یہ سیریز گزشتہ سال کے آخر میں شیڈول تھی لیکن کورونا کیسز کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔یہ سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *