کرک اگین رپورٹ
تنقید کی بجائے فون،وسیم اکرم اور مصباح الحق کا بابر اعظم کو کراراجواب،معین خان کو پاکستان پرپابندی کا خدشہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم،پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ مصباح الحق نے قومی کپتان بابر اعظم کے اس بیان کہ ٹی وی پر بیٹھ کر مجھ پر تنقید کرنے والے مجھے فون کرلیں یا میسج کرلیں ،پر جواب دیا ہے۔معین خان نے سری لنکا کرکٹ پر آئی سی سی کی پابندی کے تناظر میں پاکستان کرکٹ پر خطرات کی نشاندہی کرکے خدشات ظاہر کئے ہیں۔
جس نے مشورہ دیناہے،فون کرلے،انگلینڈ کوہرانے کا پلان سیٹ،کپتانی ٹھیک کررہا،بابر اعظم
وسیم اکرم نے کہا ہے کہ یہ عجب بات کی ہے،آج سوشل میڈیا کادور ہے۔فون کی ضرورت ہی نہیں۔پل پل کی بات معلوم ہورہی ہے۔ہمارے دور میں اخبارات ہوتے تھے،نہیں پڑھے تو آگے چل دیئے۔
کپتانی چھوڑنےکادبائوہے،بابر اعظم نے لب کھول دیئے،پی سی بی کو سخت جواب،کیا ہونے والا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیکنیکل کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ اور ورلڈکپ 2023 اسکواڈ کے انتخاب کے لئے مشاورتی عمل کا حصہ مصباح الحق کا بابر اعظم کے اس بیان پر رد عمل 2 طریقہ سے تھا۔ایک تو انہوں نے باڈی لینگویج سے دیا ،ان کی آنکھوں اور چہرے پردرد تھا۔گہری سوچیں تھیں۔دوسرا انہوں نے باقاعدہ جواب دیا ہے اور کہا ہے کہ اب تو وقت گزر گیا۔کیسے مشورے اور کیسے فون۔ورلڈکپ نہیں بلکہ اس سے بھی قبل ایشیا کپ کے وقت ہمارے 2 خدشات تھے۔پہلا خدشہ یہ تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ریگولر اسپنرز نہیں ہیں اور اس سے بھارت میں مشکلات ہونگی۔دوسرا نسیم شاہ ان فٹ ہیں تو ان کی جگہ رائٹ ہینڈ پیسر کون ہے۔اس پر ہماری بحث ہوئی۔نہیں سنی گئی۔ہمیں یہ جواب دیا گیا کہ ایک سال سے یہی ٹیم کھیل رہی ہے اور یہی کھیلے گی۔اس پر وسیم اکرم نے استفسار کیا کہ یہ کس کا موقف تھا۔مصباح نے جواب دیا کہ یہ کپتان اور کوچزکے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کا جواب تھا۔مصباح نے مزید کہا ہے کہ مجھے خاص کر اسپنرزکے نہ ہونے پر شدید خدشات تھے ،اب کیا کرسکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز،سری لنکا کرکٹ رکنیت معطل،ہرقسم کی پابندی،آئی سی سی اعلان،پاکستان کانمبر ساتھ لگ گیا
سری لنکا کرکٹ بورڈ کی معطلی پر معین خان نے کہا ہے کہ افسوسناک ہے۔وہاں سیاسی مداخلت بہت زیادہ چل رہی ہے اور یہ پاکستان کیلئے بھی ویک اپ کال ہے،یہاں بھی بہت نظر آتاہے۔وسیم اکرم نے کہاہے کہ فی الوقت سری لنکا نےانڈر19 کپ کی میزبانی واپس لئے جانے کا خطرہ ہے لیکن آئی سی سی کا 21 نومبر کو اجلاس ہے۔جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ٹائم فریم بھی سیٹ ہوسکتا ہے لیکن یہ سب جلد ختم ہوناچاہئے،اس لئے کہ سری لنکا کی کرکٹ میں بہت کامیابیاں ہیں،وہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔