| | | | |

کوہلی کا شکار کرکے بھی پروٹیز شکست خوردہ،پہلا دن بھارت کے نام

 

سنچورین۔کرک اگین رپورٹ

بھارت نے ماضی کے برعکس دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا ہے۔پروٹیز کے اب تک کے ناقابل تسخیر قلعہ میں اس کا ہولڈ رہا ہے۔باکسنگ سے ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان ٹیم نے پروٹیز پلیئرز کو تھکا مارا۔دن بھر کے 90 اوورز کے کھیل کے بعد اس نے 3 وکٹ پر 272 اسکور کرلئے ہیں۔

کوہلی پھر سنچری کے بغیر آئوٹ٫پی ایس ایل کھیلنے سے کس کا انکار،شاداب کیوں باہر

بائونسی پچز،شاٹ پچ اٹیکرز کی دہشت رکھنے والے بائولرز ویرات کوہلی کا شکار کرکے بھی سکھ میں نہ آئے۔اس کی وجہ اوپنر کے ایل راہول کی ٹیسٹ کرکٹ میں باوقار واپسی بنی۔انہوں نے کیریئر کی 7ویں سنچری بناڈالی ہے۔
سنچورین میں کبھی بھی ٹیسٹ میچ نہ جیتنے والی بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اننگ کا آغاز ہی معتبر تھا۔پہلا سیشن بنا کسی نقصان کے گزار لیا گیا۔

جنوبی افریقا کو دوسرے سیشن میں کافی دیر بعد اوپر تلے 2 کامیابیاں ملیں تو لگا کہ وہ اب چھائیں گے۔میانک اگروال 60 پر گئے تو نئے بیٹر چتشور پجارا پہلی ہی بال پر آؤٹ ہوگئے ۔بھارت 117 رنز بناکسی نقصان کے 2 وکٹ پر 117اسکور ہوگیا تھا۔

اس موقع پر ویرات کوہلی آئے۔2019کے بعد اپنے 60 کے قریب انٹرنیشنل میچ میں وہ پہلی سنچری کی تلاش میں تھے۔محتاط انداز میں اننگ آگے لے گئے۔راہول کے ساتھ مل کر بائولرز کے مزید حملے ناکام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

چائے کے وقفہ کے بعد بھارت کا اسکور جب 199 تھا تو 94 بالز پر صرف 35 اسکور کرنے والے کوہلی بھی لنگی نیگیڈی کا شکار ہوگئے۔بیٹر کی مایوسی قابل دید تھی۔نئے بیٹر اجنکا رہانے نے کے ایل راہول کے ساتھ مل کر دن گزادیا۔بھارت نے 3 وکٹ پر 272 اسکور کے ساتھ سائن آف کیا۔کے ایل راہول 248بالز پر 122 اور رہانے 81 بالز پر 40 کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔جنوبی افریقا کےلنگی نیگیڈی نے 45 رنز کے عوض تمام 3 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *